محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سے تعلق بہت پرانا ہے اگرچہ ملاقاتیں بہت کم ہوئی ہیں۔عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ لاجواب تحریریں اوربے مثال وظائف سے مزین رسالہ لوگوں کو پڑھنے کیلئے دیتا ہوں۔
لوگوں کے مشاہدات رسالے کے متعلق سنتا اور عبقری میں پڑھتا ہوںتو دل خوشی سے باغ باغ ہوجاتا ہے۔ میری عمر اس وقت 78 سال ہے الحمدللہ! جسم کے کئی درودں سے اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا ہے ۔ ہاں اگر کبھی بخار ہو جائے وہ بھی 105-104 تک‘ مگر جسم میں کسی قسم کے درد کا احساس تک نہیں ہوتا۔ 2000ء سے اس وظیفہ کی پابندی کررہا ہوں‘ وقت بہت ہی کم خرچ ہوتا ہے‘ اپنے پاس آنے جانے والوں کو اکثر بتاتا رہتا ہوں۔ عبقری کے اور وظائف سے بھی لوگوں کو آگاہ کرتا رہتا ہوں۔ مذکورہ وظیفہ حسب ذیل ہے: ہر فرض نماز کا سلام پھیرنے کے بعد یا دعا کے بعد دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پیشانی پر رکھ کر سورئہ تغابن کی پہلی آیت صرف ایک بار پڑھ لیا کریں۔یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ۔لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ۔وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌصرف ایک بار پڑھ لیا کریں۔وظیفہ پر دوام شرط ہے۔ فوری اثر اور تیربہدف عمل ہے‘میری طرف سے تمام قارئین کو اس کی اجازت ہے۔ درد کے علاوہ بھی کوئی مسئلہ ہو اس کی نیت کرکے یہ آیت ہر نماز کے بعد سخت تصور کرتے ہوئے پڑھیں‘ چند دنوں میں مسئلہ حل ہوجائے گا۔ ان شاء اللہ۔ (قاری مشتاق‘ گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں