Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر

عمر بھر غیرضروری بال نہ آئیں گے! انوکھے2ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس نسخہ جات کی بہت پرانی ڈائری پڑی ہے‘ اس میں بہت نایاب نسخہ جات ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں:۔
خوانی بواسیر کی جادو اثر دوا
یہ نسخہ پرنالےکی طرح بہتے خون کو فوراً بند کردیتا ہے۔ ھوالشافی:رتن جوت، چھلکا انار کابلی، چاکسو مقشر، سرمہ سفید، دانہ الائچی خورد (ہر ایک ایک تولہ) تمام ادویات کو باریک کرکے بقدر چھ ماشہ روزانہ باسی پانی سے دیں اور روٹی گھی سے کھانے کی ہدایت کریں۔ چند دنوں میں بواسیر ختم۔
میٹھی مراد کے استعمال سے شرطیہ لڑکا ہوگا
ھوالشافی: بداری قند اور اعلیٰ بیل گری کو ہر دو تازہ ادویات لیکر جدا جدا پیس کر پانی کی مدد سے جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنائیں اور ان کے اوپر سونے، چاندی کے ورق لپیٹ کر محفوظ رکھیں بس دوا تیار ہے۔ مقدار خوراک و ترکیب: جن کے لڑکیاں ہی لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں‘ وہ حمل ٹھہرنے کے پورے 60 روز گزرنے کے بعد 61ویں یا 62 ویں حد 63ویں روز عورت کو نہلا دھلا کر اور نئے کپڑے بدلوا کر ایک گولی بوقت صبح اور دوسری گولی بوقت دوپہر اور تیسری گولی شام کے وقت ہمراہ دودھ گائے دیں۔ مگر یاد رہے دودھ ایسی گائے کا ہو جس نے بچھڑا دیا ہو نیز اس روز گائے کے دودھ کے اور کچھ کھانے پینے کو نہ دیں اگر شام کے وقت بھوک زیادہ ستائے تو چاول گائے کے دودھ سے دیں۔
جلن دار پھنسیوں کیلئےانتہائی مفید مرہم
زنک آکسائیڈ(باریک کپڑے سے چھنا ہوا) 150 گرام، ہیرا فین آئنٹمنٹ یا صرف ویزلین سفید 850 گرام تھوڑی سی ویزلین میں زنک اوکسائڈ ملا کر خوب رگڑیں پھر باقی ویزلین آہستہ آہستہ ملاتے اور رگڑتے جائیں۔ جلن دار پھنسیوں وغیرہ کے لیے بہت مفید ہے۔
جلے ہوئے مقام کیلئے اس سے بہتر کچھ نہیں
بورک ایسڈ باریک شدہ کپڑے سے چھنا ہوا پانچ حصے، ویزلین سفید یا پیرامینن آئنٹمنٹ95 حصہ۔ ترکیب تیاری: حسب سابق زخم اور جلے ہوئے مقام کیلئے مفید ہے۔
مچھر بھگا تیل !بنائیے فروخت کیجئے!
سٹرہ نیلا آئل ایک پاؤنڈ، وائٹ آئل تین پاؤنڈ، لیمن گراس آئل ایک اونس تینوں کو باہم ملا کر خوب حل کریں اور ایک ایک یا دو دو اونس شیشیوں میں نفیس پیکنگ کرکے فروخت کریں‘ رات کو سوتے وقت جسم کے ننگے حصوں پر ملیں مچھر نزدیک تک نہیں آئےگا۔ اسے مزید تیز کرنے کے لیے وائٹ آئل کی مقدار بڑھا دیں۔
عمر بھر غیرضروری بال نہ آئیں گے
(1)ایکسٹرایکٹ کالچی سائی ایک پاؤنڈ، الکحل حسب ضرورت دونوں چیزوں کو ملا کر کریم کی شکل پر تیار کرلیں اور ایک ایک اونس کی شیشیوں میں بند کرلیں۔ ترکیب استعمال: بالوں کو اترا، موچنا یا بال صفا پائوڈر وغیرہ سے صاف کرکے دوائی کا لیپ کریں دس منٹ بعد دھولیں چند بار ایسا کرنے سے بال ہمیشہ کیلئے نکلنا بند ہو جائیں گے۔(2)کالچی سائی(سورنجاں) تین چھٹانک، نشاستہ تین چھٹانک، کاربونیٹ آف پوٹاشیم دس چھٹانک،بیریم سلفائیڈ ایک چھٹانک تمام چیزوں کو باریک پیس کر سفوف بنالیں اور بوقت ضرورت تھوڑا پانی ملا کر پائوڈر کی طرح استعمال کریں پانچ منٹ بعد دھو لیں بال بھی اتر جائیں گے اور کئی بار ایسا کرنے سے بال اگنے بھی بند ہو جائیں گے۔ (زمرد ‘ لاہور)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گردے کی پتھری خارج کرنے کے لیے چند مفید آزمودہ علاج پیش خدمت ہیں‘ یقیناً قارئین مستفید ہوں گے:(۱)تینوں وقت کی غذا سے دو گھنٹے قبل تین چار گلاس پانی پئیں۔ رات کو نہ پئیں۔
(۲)کھیرے کا استعمال ایک ماہ کریں بشرطیکہ اس کی قاشوں پر کالا نمک اور پسا ہوا نوشادرچھڑکا جائے۔(۳)خربوزے کا چھلکا نصف کلو لیں‘ چار کلو پانی میں ابالیں جب آدھا رہ جائے تو چھان لیں‘ حسب منشاء میٹھا کرکے ایک ایک گھنٹہ کے وقفہ سے ایک کپ پلائیں۔(۴)گاجروں کا پانی ایک پائولیکرتین ماشے قلمی شورہ ڈالیں اور ملاکر روزانہ پلائیں۔
(۵)انار کے دانے پیس کر چنے کے شوربہ کے ساتھ استعمال کریں‘ دن میں تین بار یہ عمل کریں۔(۶)چھوٹی الائچی کا سفوف چھ ماشہ‘ صبح شام ہمراہ پانی استعمال کریں۔(۷)ایک پیالی رس چقندر دن میں تین بار استعمال کریں۔
درج ذیل غذا سے دوران بیماری پرہیز کریں
آلو، اروی، مسور کی دال، ٹماٹر، انڈا، پالک، چاول، دال ماش، گوبھی، مٹر اور ٹھنڈا پانی۔
سنگرہنی! مہلک مرض! علاج بھی کیجئے!
سنگرہنی یہ ایک مہلک بیماری ہے جس سے مریض دستوں میں مبتلا ہوکر گھل گھل کر جان دے دیتا ہے۔ سنگرہنی کے معنی ہیں ’’ہمیشہ ساتھ رہنے والی بیماری‘‘۔علامات: مٹیالے رنگ کے دست آتے ہیں کبھی کبھی ان میں خون بھی آتاہے۔ کبھی کبھی بلاعلاج دست رک بھی جاتے ہیں پھر دوبارہ شروع ہو جاتے ہیں اکثر مریض کے منہ کے اندر چھالے بن جاتے ہیں۔
علاج: ھوالشافی:دھماسہ بوٹی (جسے کینسر کا تریاق کہا جاتا ہے)ایسی حالت میں اکھاڑیں جب پھول لگنے کے بعد اس کی کچی ڈوڈیاں لگ چکی ہوں۔ اکھاڑ کر سایہ میں خشک کرلیں ایسی جگہ آگ لگائیں جہاں ہوا نہ لگتی ہو ورنہ راکھ اُڑ جانے کا خدشہ ہے۔ اس راکھ کو ڈبیہ میں بند کریں اس دوائی سے تین چار ماشے حسب مزاج عمر، قد، چاول کے پانی سے ایک خوراک صبح ایک خوراک شام کو دیں۔ سوائے دہی کے کوئی غذا نہ دیں۔ تین روز کے بعد چاول بھی دے سکتے ہیں۔ بفضلہ تعالیٰ مریض کلی طو رپر صحت پائے گا۔
(۲)آم کی اندرونی چھال پانی میں پیس کر ناف کے اردگرد ضماد کریں۔(۳)مریض کے سرہانے امرود کے تازہ پتے، سبز دھنیا اور گلاب کی پتیاں رکھیں اور مریض سے کہیں کہ ہر وقت باری باری ان تینوں چیزوں میں سے کوئی ایک چیز منہ میں رکھیں اور منہ خالی نہ رکھیں۔دو دن وہی کے علاوہ کچھ نہ کھائیں پھر چاول استعمال کریں۔ پندرہ دن کے بعد کچا آلو، کچا امرود اور کلیجی کا پانی استعمال کرے۔ ان شاء اللہ مریض تندرست ہو جائے گا۔
دیسی بیر اور جَو کی روٹی کا کمال
ٹانگوں میںدرد: میری ٹانگوں میں شدید درد ہوتا تھا۔ اٹھنا بیٹھنا بہت مشکل ہورہا تھا میں نے ایک ہفتہ دیسی بیر کھائے اور صبح جَو کی روٹی استعمال کی ٹانگوں کا درد اللہ تعالیٰ کے فضل سے بالکل دور ہوگیا۔
قبض و گیس والے مریض متوجہ ہوں
ملتان کے ایک بزرگ حکیم صاحب سے نسخہ ملا ہے جو ان کا بارہا کا تجربہ شدہ ہے۔ ایلوا 20 گرام، سونف 10 گرام، انیسوی10 گرام، سفید زیرہ 10 گرام، پوست ہلیلہ زرد موٹی (بیج نکال کر ) 20 گرام، اسبغول ثابت (لیس دار) 10 گرام۔ ترکیب:150گرام پانی میں اسپغول رات کو بھگوئیں صبح جالی دار کپڑے سے لعاب نکال دیں۔ تمام اجزاء باریک پیس کر لعاب میں مکس کریں سیاہ مرچ کے برابر گولیاں بنائیں۔ دو گولیاں رات کو سوتے وقت پانی سے استعمال کریں۔
دل میں سوراخ ہونا
بھوآنہ ضلع چنیوٹ کے ایک حکیم صاحب کو دل کا عارضہ تھا ڈاکٹروں نے چیک کیا کہ دل میں سوراخ ہوچکا ہے۔ انہوں نے تین ماہ متواتر ’’حم لاینصرون‘‘ کا وظیفہ کیا اور بے تحاشا ورد کرکے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ تین ماہ کے بعد دوبارہ لیبارٹری ٹیسٹ کرایا تو ڈاکٹر حیران رہ گئے کہ دل کے سوراخ کا نام و نشان تک نہیں ‘اللہ کریم کے کلام میں کتنی برکت ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 601 reviews.