محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری بچی سرکاری سکول میں چہارم کلاس میں پڑھتی ہے‘ میں گزشتہ کئی ماہ سے گھر میں بیروزگار پڑا تھا‘گھر میں ہروقت کی ہونے والی نوک جھوک کا بچی پر بھی اثر پڑتا‘ ایک صبح گھر میں خوب لڑائی ہوئی‘ بچی نے بیگ اٹھایا اور روتے ہوئے سکول چلی گئی‘ سکول میں بھی روتی رہی تو اس کی ٹیچر نے اس کو علیحدہ بلا کر وجہ پوچھی تو بچی نے سب کچھ بتادیا‘ بچی کی ٹیچر نے اپنے بیگ میں سے ایک چھوٹا سا کتابچہ نکالا اور میں ایک صفحہ پر پین سے نشان لگایا اوربچی کو سمجھایا کہ گھر جاکر اپنی والدہ اور والد سے کہنا کہ یہ پڑھا کرے‘ ان شاء اللہ آپ کے گھر سے لڑائی جھگڑےا ور تنگدستی ختم ہوجائے گی۔ میں نے کتابچہ دیکھا تو اس پر مزید اعمال کے ساتھ جس عمل پر پین سے نشان لگا تھا وہ یہ تھا۔ معاشی حالات کی بہتری کیلئے: نمازفجر کے بعد آیۃ الکرسی گیارہ بار اور نماز عشاء کے بعد اول وآخر تین مرتبہ درودشریف اور یَاوَھَّابُ 300 مرتبہ پڑھ کر گڑگڑا کر دعا مانگیں۔میں نے پڑھنا شروع کردیا‘ صرف چند ہفتوں کے اندر اندر مجھے ایک دوست نے اپنے ساتھ کام میں لگالیا‘ الحمدللہ! اب میں خود ٹھیکیدار ہوں‘ گھر سے ساری لڑائیاں‘ جھگڑے ختم اورسکون آگیا ہے۔(ن‘ فیصل آباد)
گیارہ بار پڑھا شفاء مل گئی: مجھے بیٹھے بیٹھے اچانک دل کی سائیڈ پر سخت تکلیف ہوتی‘ بعض اوقات تو میں اوندھے منہ گرجاتا‘ چلتے ہوئے سانس چڑھ جاتا‘ کچھ دیر بیٹھتا‘ سانس بحال کرتا اور پھر چلنا شروع کرتا۔ ایک مرتبہ ایک چائے کے ہوٹل پر بیٹھا تھا کہ ایک چھوٹا سا بچہ آیا اور ہر کسی کے ہاتھ میں ایک کتابچہ تھما کر چلا گیا‘ میں نے بھی آگے بڑھ کر لے لیا‘ گھر آکر پڑھا تو اس میں وظائف ہی وظائئف تھا‘ مگر ایک جگہ میری نظر ٹھہر گئی‘ عمل یہ تھا کہ رات سوتے وقت دائیاں ہاتھ دل پر رکھ کر صرف گیارہ مرتبہ یَابَاعِثُ یَانُوْرُ پڑھنا تھا جبکہ اس کے فوائد بے شمار لکھےہوئے تھے‘ (باقی صفحہ نمبر60 پر)
(بقیہ: آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل)
میں نے اسی رات سے پڑھنا شروع کردیا‘ چند دنوں کے بعد میں نے محسوس کیا کہ مجھے سانس چڑھنا بہت کم ہوگیا ہے‘ میں ابھی کافی دیر چل لیتا ہوں‘ دل کی سائیڈ پر جو تکلیف ہفتے میں دو سے تین بار ہوتی تھی وہ اب مہینے میں ایک یا دو بار ہورہی ہے‘ خودبخود نمازفجر کیلئے ہشاش بشاش اٹھ جاتا ہوں‘ عبادت میں دل لگنا شروع ہوگیا ہے‘ میں اپنی ہر نماز میں اس بچے اور اس کے والدین کیلئے دعائیں کرتا ہوں جنہوں نے اس بچے کو کتابچے دے کر بھیجا کہ بانٹ آؤ۔ اب عبقری رسالہ بھی پڑھتا ہوں اور شیخ الوظائف کے درس بھی سنتا ہوں‘ ایک چھوٹے سے کتابچے نے میری زندگی میں سکون بھر دیا ہے اس کتابچے کا نام ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ ہے۔ (عاصم چوہدری‘ ساہیوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں