محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عیدالاضحی سے پانچ یا چھ دن پہلے میرے اوپر اچانک کچھ معاملات آگئے ‘ میں نےکمیٹی بھی دینی تھی اور قربانی کا حصہ بھی ڈالنا تھا‘ گھر میں بھی کچھ اخراجات بڑھ گئی‘ اچانک تنگی آگئی اور تقریباً 25 ہزار روپے کی اچانک ضرورت پڑگئی۔میں نے نماز عشاء ادا کی اور پھر اللہ سے خوب رو رو کر مانگا۔آپ اکثر درس میں فرماتے ہیں کہ ’’روپ نہیں ہے تو بہروپ ہی بنالے یہ بھی قبول ہے‘‘ بس 10 منٹ مانگا اور خوب مانگا‘ بس میرے کریم اللہ کو ترس آگیا اور میں مانگ کر ایسے مطمئن ہوگیا کہ جیسے میرے اللہ نے مجھے تھپکی دے کر مطمئن کردیا ہو کہ جا ہم تیرا کام کردیں گے۔ بس اسی طرح میں اللہ سےمانگ کر سوگیا ۔صبح اٹھتے ہی ایسے اسباب بنے کہ مجھے یقین نہیں ہورہا تھا کہ یہ ہوا کیا؟ اللہ نے اگلے دن شام تک 25 ہزار کا غیبی انتظام فرمادیا اور مجھے میرے کرائے دار نے دس دن پہلے ہی کرایہ دے دیا اور ایک بندے کو میں نے تھوڑا سا کہا ایک مہینے کے لیے 20ہزار ضرورت ہیں انہوں نے ایک گھنٹے میں کردیئے کیونکہ مجھے واقعی ضرورت تھی۔ بس اللہ نے غیب سے نظام چلایا۔ بس یقین شرط ہے۔ آپ بھی اعمال سے پلنے، بننے، بچنے کا یقین بنائیں ۔
زم زم سے شفایابی پانچ منٹ سے کم وقت میں
گزشتہ رات میں میرے سر میں شدید درد تھا زم زم پانی کا ایک گھونٹ یقین سے پیا کہ بس اللہ تو اس سے ٹھیک کردے اور درد فوری ٹھیک ہوگیا۔ (محمد ارسلان‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں