فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اس وظیفے کا نام ’’دعائے حاجات‘‘ ہے اس کے فضائل بہت ہی زیادہ ہیں۔ نوکری، دکان، مکان، قرض، رہائی، فقیری ختم، غریبی ختم، شادی، اولاد، عزت اور ذلت سے بچائو کے لیے بہت بار کا آزمودہ ہے۔یہ عمل میں خاص طور پر ان کیلئے بھیج رہا ہوں جو تنگدستی اور غربت سے عاجز آچکے ہیں‘ کرایوں پر دھکے کھاتے عمر بیت چکی ہے‘ہر طرف سے مایوس ہوچکے ہیں‘ یقین جانیے پورے یقین کیساتھ یہ دعا پڑھیں اور پھر کمال دیکھیں۔ طریقہ کار: ہر نماز کے بعد 41 مرتبہ اوّل و آخر دورد شریف لازم ہر خاص وعام کو اس کی اجازت ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یَآاَللہُ یَآ اَحَدُ یَاوَاحِدُ یَامَوْجُوْدُ یَا جَوَّادُ یَا بَاسِطُ یَاکَرِیْمُ یَاوَھَّابُ یَا ذَا الطَّوْلِ یَاغَنِیُّ یَامُغْنِیْ یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ یَاعَلِیْمُ یَاحَکِیْمُ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ یَابَدِیْعَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ یَاذَا الْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ یَاحَنَّانُ یَا مَنَّانُ نَفِّحْنِیْ مِنْکَ بِنَفْحَۃِ خَیْرٍ تُغْنِنِیْ بِھَا عَمَّنْ سِوَاکَ اِنْ تَسْتَفْتِحُوْا فَقَدْ جَآءَکُمُ الْفَتْحُ اِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِیْنًا۔ نَصْرٌ مِّنَ اللہِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ اَللّٰھُمَّ یَاعَنِیُّ یَاحَمِیْدُ یَامُبْدِیُٔ یَامُعِیْدُ یَاوُدُوْدُ یَا ذَاالْعَرْشِ الْمَجِیْدُ یَافَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ اِکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ اَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ وَاحْفَظِنِیْ بِمَا حَفِظْتَ بِہِ الذِّکْرَ وَانْصُرْنِیْ بِمَا نَصَرْتَ بِہِ الرُّسُلَ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔(اختر محمود‘ ہری پور ہزارہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں