لاجواب صحت وتندرستی شاندار نسخہ! بالکل مفت حاصل کیجئے!
فرمانِ حضرت علی سلام اللہ ورضوانہٗ علیہ
’’ جس شخص کو یہ منظورہو کہ اُسے کوئی کھانا نقصان نہ پہنچائے تو اُسے لازم ہے کہ جب تک معدہ صاف نہ ہو اور خوب بھوک نہ لگےکچھ نہ کھایا کرے اور جب شروع کرے تو بسم اللہ پڑھے۔کھاناخوب چبا کر کھائے اور تھوڑی بھوک باقی رہنے پر ہاتھ کھینچ لے۔‘‘
سائنسی ریسرچ
عام تاثر یہ ہے کہ ہم جتنا زیادہ کھانا کھائیں گے اتنے ہی صحت مند رہیں گے۔لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سوچ اور طریقہ نہایت نقصان دہ ہے۔ٹوکیو کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسرYoshi Nori نامی جاپانی سائنس کا کہنا ہے کہ جب انسان جسم کو بھوک دیتا ہے تو جسم کے خلیوں میں پُراسرار تبدیلیاں رُونما ہونے لگتی ہیں ۔ جب ان خلیوں کو باہر سے کوئی خوراک نہیں ملتی، تو وہ خود ہی ایسے خلیوں کو کھانا شروع کردیتے ہیں، جو گلے سڑے، خراب اور جسم کے لیے خطرے کا باعث ہوں۔ اسے عام فہم زبان میں (Self Eating)کہتے ہیں اور سائنسی اصطلاح میں یہ
عمل ’’Autophagy‘‘ کہلاتا ہے۔یعنی جب تک تیز بھوک نہ لگے کھانا نہیں کھانا چاہیے۔اسی طرح چینی ماہرین بھی اس بات کو مانتے ہیں کہ پیٹ بھر کر نہیں کھاناچاہیے۔ جب آپ کا پیٹ 70فیصد بھر جائے تو اپنا ہاتھ کھانے سے کھینچ لیں کہ اس طرح آپ صحت مند رہیں گے، ہاضمہ درست رہتا ہے اور بدہضمی کی شکایت بھی نہیں ہوتی نیز بہت سے امراض سے نجات مل جاتی ہے۔یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اچھی طرح چبا کر کھانا کھانے سے ایسے خلیات پیدا ہوتے ہیں جو خطرناک امراض پیدا کرنے والے جراثیم سے لڑتے ہیں اور جو لوگ خوب چبا کر کھاتے ہیں ان کے منہ سے ٹی ہیلپر خلیات خارج ہوتے ہیں جنہیں ٹی ایچ 17 سیلز بھی کہا جاتا ہے۔۔ٹی ایچ 17 سیل جسم کے قدرتی دفاعی نظام کا حصہ ہوتے ہیں جو امراض پیدا کرنے والے جراثیم کو روکتے ہیں اور جسم دوست بیکیٹریا کو بھی پروان چڑھاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا چبانے سے ہمارے مسوڑھے جسم کے حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں