Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ گھر پر لگی بندش ٹوٹ گئی!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کو پڑھتے صرف دو سال ہوئے ہیں‘ مگر ان دو سالوں میں ہمیں اس رسالہ کی بدولت بہت کچھ ملا ہے‘ ہمارے گھر عجب نحوست چھائی ہوئی تھی‘ ہر وقت بیماری‘ لڑائی جھگڑے‘نوک جھونک‘چڑچڑاپن‘ کاروبار ختم‘ تنگدستی کا عروج تھا۔ جس سے بھی پوچھا اس نے یہی کہا کہ سخت بندش ہے‘ اب توڑ کیلئے 
وہ پیسے مانگتے جو ہمارے پاس نہ ہوتے۔ ایک مرتبہ صبح صبح مزنگ چونگی لاہور سے گزر رہا تھا تو قرطبہ مسجد کے پاس شدید رش نظر آیا‘ گلی میں سے لوگوں کا جم غفیر خوش خوش باہرنکل رہا تھا‘ میں نے ایک راہگیر سے پوچھا کہ یہاں کیا ہے؟ انہوں نے مجھے تفصیل سے شیخ الوظائف کے متعلق بتایا‘ مجھے ایک عبقری رسالہ دیا اور بتایا کہ آج اسم اعظم کا روحانی دم ہے‘ یہ دم کروانے والے کی مشکلات اللہ تعالیٰ ختم فرمادیتے ہیں‘ بندشیں ٹوٹ جاتی ہیں‘ کاروباری زوال ختم ہوجاتےہیں‘ لاعلاج بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں‘ میں نے اسی وقت موٹرسائیکل سٹینڈ پر لگائی اور زندگی میں پہلی مرتبہ اس شخص کے بتانے پر تسبیح خانہ میں داخل ہوا‘ ایک لائن میں لگا‘ چند لمحات کے بعد میں شیخ الوظائف کے سامنے تھا‘ اسم اعظم کا روحانی دم کروا کر جب باہر نکلا تو جیسے میرے جسم میں سے کوئی چیز نکل کر دوڑ گئی ہو‘ جسم بالکل ہلکا پھلکا ہوگا‘ پھر ہر ماہ اپنی فیملی کے ہمراہ دم کرواتا رہا آج میں خوشحال ہوں‘ گھر سے بیماری‘ نحوست‘ لڑائی جھگڑے سب ختم ہوگئے ہیں۔ (فیصل‘ کاہنہ نو)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 586 reviews.