محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس یہ تین بیماریوں کے شرطیہ علاج ہے۔ چھینکوں کا علاج: جن لوگوں کو بہت زیادہ چھینکیں آتی ہوں رکنے کا نام نہ لیں خشخاش آدھ کلو اچھی طرح صاف کرلیں تین پائو دودھ میں رات کو بھگو دیں صبح گرینڈر کرلیں گرینڈر کے بعد گھی میں بھون کر اس میں چینی ڈال کر پکائیں چینی حسب ضرورت ڈالیں اتارنے سے پہلے میوے بھی حسب طبیعت ڈال سکتے ہیں۔ پھر اتار کرپرات میں بچھا لیں اور ٹھنڈا ہونے پر چھری سے کاٹ لیں صبح ناشتہ میں لیں اسی طرح چار پانچ بار بناکر کھانے سے ساری زندگی چھینکوں کا آنا بند ہو جاتا ہے۔
معدہ یا انتڑیوں میں زخم کیلئے:معدہ یا انتڑیوں میں زخم ہو جائیں تو رات کو سونے سے پہلے نیم گرم دودھ ایک کپ بغیر چینی کے لیں ایک چمچ چائے والا ہلدی دودھ ملا کر پی لیں دودھ پینے کے بعد پانی نہیں پینا بیس منٹ تک سیدھے لیٹنا ہے سات دن یا گیارہ دن میں مکمل آرام آجائے گا۔
بلغم ختم کرنے کیلئے:اگر کسی کے اندر بہت زیادہ بلغم ہو اسے چاہیے ادرک کا پانی روزانہ دو چمچ تازہ نکال کر اس میں ایک چمچ شہد ملا لے اور چاٹ لیا کرے‘ بلغم کو اندر ہی جلا دیتا ہے گیارہ دن یا اکیس دن کا نسخہ ہے‘ یہ تینوں ٹوٹکے میں نے بھی اور میرے ملنے والوں نے بھی بہت زیادہ آزمائے ہوئے ہیں۔
روزگار کا عمل:جس کو روزگار نہ ملتا ہو یا روزگار سے معطل ہوگیا ہو ‘مہینہ میں جو اوّل جمعرات جمعہ آئے ان میں روزہ رکھے اور شب جمعہ میں بستر پر لیٹتے وقت سورئہ یوسف پڑھے پھر جمعہ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان سورئہ یوسف کی یہ آیت لکھے ’’وَ لَا نُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ‘‘ پھر افطار کرکے اس سورت کو پڑھے‘ پھر عشاء پڑھ کر اس سورت کو پڑھے‘ پھر بستر پر جاکرکے اس سورت کو پڑھیے‘اور سو بار لا الہ الا اللہ کہے اور سو بار اللہ اکبر اور سو بار الحمدللہ اور سو بار سبحان اللہ اور سو بار استغفار اور سو بار درود شریف پڑھے پھر سو رہے جب صبح ہو‘ گھر سے نکل کر لکھی ہوئی سورت کو تعویذ بناکر بازو پر باندھ لیں اور پختہ عہد اور نیت کرے کہ کسی پر ظلم نہ کروں گا اور اپنے حق سے کبھی زیادتی نہ کروں گا ان شاء اللہ اسی ہفتے میں یا کچھ زیادہ میں برسرروزگار ہو جائے گا جو شخص پڑھنا نہ جانتا ہو وہ لکھے ہوئے کو سر تلے رکھ لے باقی لا الہ الااللہ بدستور سابق کہے۔آزمودہ ہے۔ (محمد انور، وہاڑی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں