محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ کی دو سال سے قاری ہوں آپ کا رسالہ بہت بہت اچھا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین!میں آپ کا درس بہت شوق سے سنتی ہوں ۔ کچھ عرصہ سے بیماری تھی‘ اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتی ہوں کہ ایک دن میرے میاں نے مجھے ایک ورق لاکر دیا‘ یہ کسی رسالہ سے علیحدہ ہوچکا تھا‘ میرے شوہر کو گلی میں سے ملا تھا‘ انہوں نے اٹھا کر سرسری سی نظر دیکھا انہیں اچھا لگا تہہ لگا کر جیب میں ڈالا اور گھر آکر مجھے پکڑا دیا‘ اس میں کچھ وظائف لکھے ہوئے تھے اور ایک یا دو نسخے بھی تھے۔میں نے صفحے کے اوپر دیکھا تو عبقری لکھا تھا‘ اس صفحے پر ایک وظیفہ لکھا تھایَاقَادِرُ یَانَافِعُ میں نے بھی وہی پڑھنا شروع کردیا‘ میرے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے‘ میں نے اگلے مہینے بازار سے جاکر بک سٹال پر ’’عبقری ‘‘زبان سے نکالا ہی تھا کہ دکاندار نے فوراًرسالہ عبقری نکال کر میرے سامنے رکھ دیا اور اس طرح ہر ماہ آپ کا رسالہ ہمارے گھر آنا شروع ہوگیا۔میرے پاس بھی ایک مشاہدہ ہے کہ اکثر پائوں کی جلد پھٹ جاتی ہے اس کے لیے گلیسرین اور پھٹکڑی کو پیس کر مکس کرلیں رات کو سوتے وقت لگائیں ایک دو دن میں آپ کے پھٹے ہوئے پائوں ٹھیک ہوجائیں گے۔(ساجدہ پروین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں