محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے ناطہ جڑا توکھوٹے کھرے کی پہچان ہوگئی‘ زندگی ایسے ہی گزر رہی تھی‘ روز سورج چڑھتا اور غروب ہوجاتا ‘ کوئی زندگی کا مقصد نہیں‘ بس جانوروں کی طرح رزق تلاش کیا‘ کھایا پیا اور سو گئے‘ عبقری سے جڑا‘ درس سننا شروع کیے‘ تسبیح خانہ سے نسبت بنی تو معلوم ہوا کہ میں دنیا میں آیا کیوں تھا اور یہاں سے جانے کے بعد مجھے کن چیزوں کا حساب دینا ہے۔ الحمدللہ! تسبیح خانہ سے ملے اعمال کرتا ہوں‘ مسنون دعائیں پڑھتا ہوں۔جو اعمال کررہا ہوں کوشش کرتا ہوں ان میں کمی نہ لاؤں۔ بدنظری سے اب حفاظت ہے۔ مسواک آنکھوں میں لگاتا ہوں تاکہ بدنظری سے حفاظت رہے۔ خود کو سب سے کم تر سمجھتا ہوں۔ کسی کے بارے میں دل میں غلط خیال آتا ہے تو اپنی برائی اور تنہائی کی غلاظتوں کو سوچتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ جو بھی خرابی معاشرے میں اور امت میں جو بھی وبال آرہا ہے میرے گناہوں کی وجہ سے ہی آرہا ہوں‘ میں درست ہوجاؤں گا تو معاشرہ درست ہوجائے گا۔جب سے آپ سے درس میں سنا کہ اقامت کے وقت دعا قبول ہوتی ہے میں اقامت کے وقت قد قامت الصلوٰۃ پر عا مانگتا ہوں۔ جمعہ کے خطبے کے درمیان بھی مانگتا ہوں خوب دعائیں کرتا ہوں اور اللہ کریم سے عرض کرتا ہوں اے اللہ مجھے اپنا بنا لے دنیا اور آخرت کی خیریں دے‘ خاتمہ ایمان پر دے اوربھی بہت کچھ۔ جو بھی آپ کے درس میں سنتا ہوںوہ مانگتا ہوں۔ ’دعائیں واقعی اگر مانگنا سیکھنا ہے تو اللہ والوں سے سیکھو ‘یہ جملہ بالکل درست ہے۔ میرے اندر یہ تمام تبدیلیاں جو اللہ کے فضل و کرم سے آئی ہیں اور آپ کی دعائوں کی برکات اور آپ کی کوششوں اور تسبیح خانے کی برکت سے۔ جب میرے رشتے دار یا اپنے تسبیح خانے کو یا آپ کو کچھ کہتے ہیں تو مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ مجھے بہکانے کیلئے کوئی وسوسہ ڈالتے ہیں عبقری کے بارے میں باتیں میرا دل یہی سوچتا ہے کہ اگر یہ سب ٹھیک نہ ہوتا تو میرے اندر یہ تبدیلیاں کبھی نہ آتیں اور دل خود جواب دیتا ہے ۔ بس آپ دعا فرمائیں کبھی میرا دامن اور ساتھ آپ سے ‘تسبیح خانے سے نہ چھوٹے اور اللہ ہمیشہ مجھے ثابت قدم رکھے۔ (ن،ش۔ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں