میری دوبہنیں ہیں۔ شادی کے بعد ان کا جسم بھدا ہوگیا اور بچے ہونے کے بعد تو عجیب سی لگتی ہیں۔ میری بھی شادی ہوگئی ہے۔ آپ سے صرف یہ پوچھنا ہے کہ کوئی ایسا ٹوٹکہ ہے جس کے استعمال سے حمل کے دوران کوئی بھی مسئلہ لاحق نہ ہو اور بچے کی پیدائش کے بعد موٹاپا نہ آئے۔ (ب۔ج‘ وہاڑی)
مشورہ:پنجاب میں خواتین عام طور پر موٹی ہو جاتی ہیں۔ خصوصاً پیٹ بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے، زچگی کے بعد وہ خوب کھاتی پیتی اور کام کاج نہیں کرتیں۔ بنگال میں خواتین چھریرے بدن کی دکھائی دیتی ہیں اور ہندوستان میں بھی پیٹ، کمر اور کولہو پر چربی نہیں چڑھتی۔ کھانے پینے میں احتیاط کرتی ہیں۔ اس سلسلہ میں دو ٹوٹکے ہیں بے شمار خواتین نے عمل کیا اور وہ موٹاپے کا شکار نہیں ہوئیں۔ بادام کا تیل اپنے سامنے نکلوائیں کیونکہ خالص تیل ہی اچھا رہتا ہے بازاری نہیں۔ تیسرے چوتھے ماہ سے حمل کے دوران دس قطرے بادام کا تیل، آدھا کپ دودھ میں ملا کرصبح شام پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ بچہ ٹھیک رہتا ہے اور حمل کے دوران کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اسی طرح دو چمچ گندم، دو کلو پانی میں خوب ابال لیں۔ پھر گندم نکال کر یہ پانی بوتل میں رکھ لیں۔ بچہ پیدا ہونے کے بعد یہی پانی پئیں۔ ختم ہو جائے تو دوبارہ بنالیں، پیٹ بالکل نہیں بڑھے گا۔ اس میںکوئی بھی نقصان نہیں۔ آپ محسوس کریں گی کہ آپ کا جسم پھولے گا نہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں