میرے تین بچے ہیں ساس سسر ساتھ رہتے ہیں‘ میں صبح گیارہ بجے سے رات گیارہ بجے تک کام میں لگی رہتی ہوں کام پھر بھی ختم نہیں ہوتا۔ کوئی ایسا مشورہ دیں جس سے کام کرنا آسان ہو جائے اور میں بھی آرام کرسکوں (ام کاشف ، لاہور)
مشورہ:کام کو صحیح طریقہ سے کیا جائے تو سب کام ہو جاتے ہیں۔ میری ایک جاننے والی خاتون ہے اس کے دو بچے ہیں۔ میاں بینک میں ملازم اور ساس بیمار رہتی ہیں۔ وہ صبح نماز کے وقت اٹھتی ہے۔ واشنگ مشین میں کپڑے دھونے کیلئے ڈالتی ہے، چائے کا پانی رکھتی ہے، نماز پڑھ کر قرآن پاک کی تلاوت کرنے کے بعد کپڑے مشین سے نکال کر پانی میں صاف کرکے سوکھنے کے لیے مشین میں ڈال دیتی ہے، چائے بناتی ہے، ساس کو بسکٹ اور چائے کی پیالی ٹرے میں رکھ کر دیتی ہے، خود اپنے شوہر کے ساتھ چائے پیتی اور بچوںکا لنچ بکس تیار کرتی ہے ۔ دوبارہ چائے کا پانی رکھ کے انڈے تل کر سلائس کے ساتھ سب کا ناشتہ بناتی ہے۔ بچے تیار ہوتے ہیں، اتنے میں وہ خود بھی تیار ہو جاتی ہے۔ خود بھی سکول میں پڑھاتی ہے۔ سکول سے آکر روٹی پکاتی اور کھانا شام کو ہی بناکر فریج میں رکھ دیتی ہے۔ وہ کہتی ہے میرے پاس تو وقت ہی وقت ہے۔ استری بھی کرتی ہے۔ آپ بھی وقت کی تقسیم کریں۔ پہلے زمانے میں مشینیں نہیں تھیں‘ پھر بھی خواتین سارے کام کرتی تھیں۔ سلائی، کشیدہ کاری بھی کرتیں۔ آپ کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ آپ صبح دیر سے اٹھتی ہیں۔ صبح صبح اٹھیے، گیارہ بجے تک بہت سارے کام نمٹالیں گی۔ گھڑی دیکھ کر کام کریں۔
و قت کی قدر کریں۔ دو چار دن مسئلہ ہوگا، پھر آپ عادی ہو جائیں گی اور آرام بھی کرسکیں گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں