محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری ملا‘ نئی زندگی مل گئی‘ الحمدللہ ! میری تو رب کریم سے دعا ہے کہ عبقری رسالہ ہر گھر پہنچ جائے کیونکہ آج کے پرفتن دور میں یہ ایک نعمت ہے اور اللہ یہ نعمت ہر کسی کو عطا کرے۔میری زندگی میں عبقری نے سکون کیسے بھرا یہی لکھنے آج بیٹھی ہوں:۔ سکول لائف میں ‘میں بہت خوش اخلاق اور بہت باتیں کرنے والی لڑکی تھی میٹرک تک تو میرا مزاج بہت نرم تھا لیکن جوں ہی میرا کالج میں داخلہ ہوا میرے مزاج میں فرق آنا شروع ہوگیا پتہ نہیں کالج کی پڑھائی کی وجہ سے میں ڈیپریشن کا شکار ہوگئی یا میں پڑھنا ہی نہیں چاہتی تھی کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔ خیر ایف اے مکمل کرنے کے بعد میں نے پڑھائی چھوڑ دی اور گھر بیٹھ گئی۔ اب میں پڑھائی سے فارغ تھی اور گھر کے کام کرنے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں تھا۔ گھر میں چھوٹی چھوٹی بات پر لڑائی کرنا ‘میرے مزاج میں شامل ہوگیا۔ہروقت بھابھی کے ساتھ لڑائی کرتی‘ حالانکہ اس بیچاری کا اکثر کوئی قصور بھی نہ ہوتا اور میں امی اور بھائی سے اسے ڈانٹ پڑوادیتی‘ چھوٹے بہن بھائی مجھ سے بات نہیں کرتے تھے بلکہ یوں کہا جائے کہ گھر میں مجھ سے کوئی بات نہیں کرتا تھا تو غلط نہ ہوگا اگر کسی کو کوئی کام ہوتا تو وہ بات کرتے ورنہ میرے مزاج کی وجہ سے کوئی بات کرنا پسند نہیں کرتا تھا۔ میری شادی ہوگئی شادی کے کچھ مہینوں بعد ہی میری شوہر سے لڑائی ہوگئی کیونکہ مجھ میں برداشت کی کمی تھی اور میں ڈیپریشن کا شکار ہوگئی۔ مجھے لگتا تھا کہ سب غلط ہیں اور میں ٹھیک ہوں۔شوہر نے علاج بھی کروایا مگر بے سود۔میری بھابھی ہی میری محسن نکلی اور اس نے مجھے عبقری رسالہ دیا جب میں امی کے گھر آئی ہوئی تھی‘ میں نے اس میں سے دیکھ کرایک وظیفہ یَاقَہَّارُ سارا دن کھلا پڑھنا شروع کردیا اور اس کے ساتھ بھابھی کے مشورہ پر عبقری دواخانہ سے ’’ڈیپریشن پیکیج‘‘ منگوا کر استعمال شروع کردیا۔چند ہفتوں بعد میں خود حیران تھی کہ میرا مزاج کافی حد تک تبدیل ہوگیا لہجہ نرم ہوگیا‘ شوہر انتہائی خوش‘ اب مجھ سے ہر کوئی خوشی خوشی ملتاپہلے ہر کوئی دور بھاگتا۔بھابھی نے مجھے خوش دلی سے معاف کردیا جس کیلئے میں ان کی شکرگزارہوں۔ الحمدللہ! اب میں ایک خوشحال زندگی گزار رہی ہوں۔ (نورین، جہلم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں