Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہم شفاء یاب کیسے ہوئے؟

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

دکھیاروں کے قلم سے بے ربط تحریریں لیکن لفظ لفظ اجلی کرنیں!

بلڈپریشر کنٹرول میں آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں کئی سال سے بلڈپریشر کی مریضہ تھی اور ادویات کا ایک شاپر ہر وقت میرے ساتھ موجود رہتا تھا۔ ہر وقت بلڈپریشر تیز رہتا تھا جس وجہ سے طبیعت انتہائی ناساز اورچڑچڑی رہتی ‘طبیعت زیادہ بگڑنے پر مجھے ہسپتال لے جاتے جہاں ڈاکٹرز فرسٹ ایڈ دے کر بلڈپریشر کنٹرول میں لاتے۔ میں بہت زیادہ پریشان ہوگئی تھی کہ ایسا کب تک چلے گا۔ کیا ایسے ہی ساری عمر گزرے گی لیکن میں اللہ سے مایوس نہیں تھی کیوں ایسی کوئی بیماری نہیں جس کا علاج نہ ہو۔ ایک روز معمول کے چیک اپ کیلئے ہسپتال گئی اور اپنی باری کا انتظار کررہی تھی‘ میرے ساتھ والی خاتون نے مجھ سے میری بیماری کے متعلق پوچھا میں نے اس کو تمام احوال بتایا۔ اس نے مجھے دیسی ادویات کے استعمال کا مشورہ دیا میں نے اس کو کہا کہ آج کل کون ہے جو خالص دیسی جڑی بوٹیوں سے ادویات بناتا ہو‘ اس نے مجھ سے کہا کہ آج بھی ہے ۔ میں نے پوچھا کون؟ اس نے بتایا کہ ’’عبقری دواخانہ‘‘ میں دیسی اور خالص جڑی بوٹیوں سے ادویات کی تیاری ہوتی۔ میں نے دواخانہ کا ایڈریس لیا اور اگلے روز دواخانہ پہنچ گئی وہاں اسسٹنٹ حکیم صاحب سے ملاقات ہوئی انہیں میں نےاپنی بیماری کے متعلق بتایا تو انہوںنے ’’فشاری‘‘ دوائی تجویز کی ۔ میں نے فشاری کا استعمال شروع کیا تقریباً دو ہفتوں کی دوائی کے استعمال سے میرا بلڈپریشر کنٹرول ہوگیا۔(عروج فاطمہ، لاہور)
ناک میں دم کر دینے والی الرجی کا جڑ سے خاتمہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے تقریبا پانچ سال سے الرجی تھی یہ ایک خاص قسم کی موسمی الرجی ہوتی ہے جو درختوں کی وجہ سے ہوتی تھی۔ میرے شوہر سرکاری آفیسر ہے اس لیے ان کا ٹرانسفر لاہور سے اسلام آباد ہوگیا تھا اور اس وجہ سے ہم سب کو اسلام آباد شفٹ ہونا پڑا۔ اسلام آباد جا کر پہلے سال تو ٹھیک گزرا پر دوسرے سال میں مجھے الرجی ہوگئی چھینکیں بے حساب آتیں جو رکنے کا نام نہ لیتیں‘ چھینک چھینک کر سر میں درد اور حالت بہت بری ہو جاتی۔ پہلی بار جب مجھے الرجی ہوئی تو میں نے ڈاکٹر کو چیک کروایا تو اس نے کہاں کہ یہ موسمی الرجی ہے مسلسل دوائی کے استعمال سے ٹھیک ہو جاتی ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ میں نے دوائی مسلسل استعمال کی تقریب ایک ماہ سکون رہا پر پھر دوبارہ سے الرجی ہوگئی۔ بچے اکثر مجھے سے دور رہتے تھے کہ کہی ان کو بھی الرجی نہ ہو جائے ۔ میں نے اپنی امی کو فون پر ساری صورتحال سے آگاہ کیا میری امی لاہو ر میں رہتی ہیں انہوں نے مجھےاسلام آباد سے عبقری دواخانہ کی ایجنسی پر جانے کا مشورہ دیا۔میںنے والدہ سے اسلام آباد کی ایجنسی کا نمبر لیا اور وہاں سے ’’الرجی کورس‘‘ منگوالیا‘اس کورس کے استعمال کے چند دن بعد ہی میری طبیعت سنبھالنا شروع ہوگئی‘ آج میں مکمل تندرست ہوں‘ والدہ کی ہدایت پر عبقری رسالہ گھر میں لگوا لیا ہے‘ تمام گھر والے خاص طور پر شوہر زندگی کی زندگی میں بہت تبدیلی آئی ہے‘ اب تو فجر کیلئے بھی اٹھنا شروع ہوگئے ہیں‘ چھوٹی موٹی بیماری کا علاج ہم گھر میں ہی ٹوٹکوں سے کرلیتے ہیں‘ الحمدللہ! سادہ اور صحت مند غذاؤں کا شوق پیدا ہوگیا ہے۔(زوجہ ش، اسلام آباد)

’’ہیپاٹائٹس سی‘‘ کا نام و نشان تک نہیں رہا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!والدہ کی طبیعت کافی عرصہ سے خراب تھی ہم نے ٹیسٹ کروائے تو ڈاکٹر نے ’’ہیپاٹائٹس سی‘‘ بتایا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ دوائی کا کورس مکمل کرلو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ ہم نے بھی کہا ٹھیک ہے۔ والدہ کو میڈیسن لے دی اور وہ کھانا شروع ہوگئی ۔ فکرمندی کی بات تب ہوئی جب کورس بھی مکمل ہوگیا اور مرض بھی ختم نہیں ہوا۔ ہم سب گھر والے ٹینشن میں آگئے کہ یہ کیا ہوا ؟ ہیپاٹائٹس کا کورس مکمل کرنے کے بعد بھی والدہ ٹھیک نہیں ہوئی۔ مرض بڑھاتا جارہا تھا پھر ہمیں عبقری دواخانے کا ’’یپپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ کے بارے میں معلوم ہوا میں صبح لاہور کے لیے نکلا اور عبقری دواخانے پہنچ کر 10 بوتلیں ہیپاٹائٹس نجات سیرپ بڑی بوتلیں لے کر واپس شرقپور شریف آگیا۔ والدہ کو باقاعدگی سے سیرپ استعمال کرنے کی ہدایت کی۔والدہ نے مسلسل سیرپ کا استعمال جاری رکھا دس بوتل استعمال کرنے کے بعد جب رپورٹ کروائی تو ہیپاٹائٹس کا نام و نشان نہیں تھا۔ والدہ کو اللہ تعالیٰ نے شفاء دے دی۔(ناصر حبیب، شرقپور شریف)
جوانی کی کمر درد سالوں بعد ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جوانی کی عمر میں گندم کی بوری اٹھاتے ہوئے ایک روز کمر سے ایسی تکلیف نکلی کے اس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ ڈاکٹر کے پاس گیا ٹیکہ لگوایا اور دوائی لی سکون ہوگیا لیکن دو دن بعد پھر اچانک سے کمر میں تکلیف محسوس ہوئی پہلے میں نے درگزر کردیا لیکن جب سارا دن تکلیف ہوتی رہی تو میں سمجھ گیا یہ وہی درد ہے جو دو ماہ پہلے ہوئی تھی۔ آج میری عمر60 سال ہے لیکن وہ درد آج بھی کبھی کبھی نکل آتی ہے بہت علاج کروانے کے بعدبھی درد ٹھیک نہیں ہوئی تھی تو میں نے دوائی لینا چھوڑ دی تھی۔ اب بڑھاپے کی طرف گامزن ہوں دوائی بھی اثر نہیں کرتی۔ ایک دن میرا بڑا بیٹا ’’کراماتی تیل‘‘ لے آیا میں نے اس نے پوچھا کہ یہ تیل کہاں سے لائے ہو ۔ بیٹے نے کہا ابو جی میرے آفس میں ایک لڑکاکام کرتا ہے اس نے کراماتی تیل کے بارے میں بتایا اور میں ’’کراماتی تیل‘‘ آپ کے لیے لایا ہوں اس کی مسلسل مالش سے آپ کی کمر درد ختم ہو جائےگی۔ میں نے بیٹے سے کہا اللہ تمہاری زبان مبارک کرے۔ رات سونے سے پہلے بیٹے نے تیل کو ہلکا سا گرم کیا اور خوب اچھی طرح کمر پر مالش کی مسلسل ایک ہفتہ مالش سے میری کمر کی درد میں واضح کمی ہوئی اور سالوں پرانی درد ایک دو مہینے کی مسلسل مالش سے ختم ہوگئی۔ (عبداللہ،شاہدرہ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 570 reviews.