چاچا کو کینسر :1۔محترم قارئین السلام علیکم!میرا نام محمد اسلم ہے اور میں رسالہ عبقری کا گزشتہ دو سال سے قاری ہوں اور عبقری ادویات اور عبقری میں شامل ٹوٹکے بھی استعمال کرتا ہوں جن کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ شیخ الوظائف اور ان کی تمام ٹیم کو لمبی عمر عطا فرمائے اور یونہی مخلوق خدا کی خدمت کرتے رہے۔ قارئین! عبقری اپریل 2016ء کے رسالہ میں کینسر کے متعلق پڑھا جس میں ایک بوٹی جس کا نام ’’سمبلو‘‘ درج تھا کے علاج سے کینسر کے ٹھیک ہونے کا بتایا گیا تھا۔ میرے چچا جان کو کینسر تشخیص ہوا ہے ہم غریب لوگ ہیں اور بڑے ہسپتالوں میں علاج نہیں کرواسکتے ہم نے اپنے طور پر ’’سمبلو‘‘ کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن ہم کو نہیں مل سکی برائے مہربانی ہمیں اسکے متعلق پتہ کرکے دیں یا صرف یہ بتادیں کے فلاں جگہ یا فلاں شخص سے مل سکتی ہے۔ (محمد اسلم، پنڈدادنخان)
حاسدین نے کالاجادو کروادیا :2۔ قارئین میں فیکٹری میں منیجر تھا‘ فیکٹری مالک کا بیٹا مجھے اپنے والد کی طرح سمجھتا‘ مگر دیگر ورکرز کو یہ بات برداشت نہ ہوئی‘ ایک بندہ نے مجھ پر کالاجادو کروادیا‘ مجھے پاگل کردیا‘ مجھے پاخانہ تک کا ہوش نہ رہا‘ انہوں نے مجھ پر 70 لاکھ کا الزام لگایا اور مجھے فیکٹری سے نکال دیا‘ آپ مجھے کوئی وظیفہ بتائیے کہ میرے مسائل حل ہوجائیں اور مجھے روزگار مل جائے۔ ہمیشہ شکرگزار رہوں گا۔ (س،جھنگ)
پنشن کا کیا کروں؟3محترم قارئین! سات سال پہلے خاوند نے دوسری شادی کی اور مجھے طلاق دیدی‘ خاوند شروع سے ہی بیروزگار تھا‘ میں ایک میڈیکل سنٹر میں کام کرتی ہوں اسی سے گزارا ہوتا رہا‘ میں اب ریٹائرڈ ہورہی ہوں‘پنشن ملنی ہے‘ مجھے مشورہ دیں کہ میں کیا روزگار اختیار کروں کہ میرا دال دلیہ چلتا رہے۔ (پوشیدہ‘ ملتان)
شادی کی رکاوٹ:4۔ قارئین! میرا رشتہ ہوچکا ہے‘ جب بھی گھر والے شادی کی بات چلاتے ہیں توکوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی ہے‘ میں بہت پریشان ہوں‘ خدارا مجھے کوئی وظیفہ بتائیے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے اور خیریت سے میری شادی ہوجائے۔(پ‘لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں