محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت کی کروڑوں رحمتیں آپ پر نازل ہوں۔ آمین۔عبقری رسالہ جب سے پڑھنا شروع کیا اپنی غلطیوں کا احساس ہونا شروع ہوگیا ہے اور سب سے بڑی غلطی جس کے بارے میں ‘ میں لاکھوں قارئین عبقری کو ضرور بتانا چاہوں گا وہ غلطی یہ ہوئی کہ 2002ء کے حج کے سفر میں مجھے ایک شوق پیدا ہوگیا کہ اب احساس ہوتا ہے کہ سنگین گناہ تھا‘ وہ شوق یہ تھا کہ مجھے جوتا چُرانے کی عادت پڑگئی‘ جب بھی نماز پڑھ کر باہر نکلتا اپنی پسندکا بہترین جوتا پہنتا اور اپنے کمرے میں چلاجاتا‘ واپسی پر پھر وہی جوتا پہن کر آتا اور دوبارہ نیا جوتا پہن کر واپس آتا۔ غالباً اس چوری پر میرا نفس مطمئن ہوتا تھا۔ بہرحال ایک رات نماز عشاء ادا کرکے بیت اللہ شریف سے باہر نکلا تو حسب عادل کسی اور کے چپل پہن کے بلڈنگ تک آگیا۔ آج دس سال گزرنے کے باوجود مجھے یاد بھی ہے اور محسوس بھی ہوتا ہے کہ وہ کسی اور مخلوق کے اسپیشل چمڑے کے چپل تھے اور اتنے بڑے سائز کے تھے کہ میرا پورا پائوں ان چپلوں کے اگلے حصے سے بار بار باہر نکلتا تھا اور وہ لمبے بھی کافی تھے لیکن میں چونکہ عادی ہوگیا تھا اس لیے پرواہ نہ کی۔ اگلے دن صبح فجر کیلئے گیا تو وہ چپل ادھر ہی چھوڑ کے کسی اور کے پہن آیا۔ قارئین! مجھے یقین ہے کہ میں جناتی مخلوق میں کسی کو پریشان کر بیٹھا ہوں۔میں اس مخلوق سے گزشتہ کئی سال سے معافی مانگ رہا ہوں کہ مجھے معاف کردیں‘ توبہ استغفار بھی خوب کرتا ہوں۔ کیونکہ حج کے بعد اب تک میری مشکلات اور پریشانیاں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔(م۔ع۔ص، پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں