میں ٹیکسٹائل ملز میں ٹیکنیکل منیجر تھا اور مختلف اسپننگ ملز کو چیک کرنا میرے کام میں شامل تھا۔ ہیڈبلوکی میں اسپننگ ملز تھی وہاں پر میرے پیارے دوست بطور جی ایم تعینات تھے میرے ان کے ساتھ روحانی مراسم بھی تھے۔ دوپہر کا کھانا ان کے پاس کھاتا۔ کھانے کے بعد انہوں نے مجھے بتایا کہ مجھے ایک مہربان نے درود غزنوی کا تحفہ بھیجا ہے آپ کو اس کی فوٹو کاپی عنایت کرتا ہوں۔ میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا جب پتہ چلا کہ ایک دفعہ یہ عظیم و شان درود ررسول اللہ ﷺ کی ذات اقدس پر بھیجنے سے دس ہزار درود کا ثواب ملتا ہے۔
ارشد خان نے سختی سے تاکید کی کہ یہ درود آپ ہر نماز کے بعد گیارہ دفعہ پڑھنا ہے اور صبح اٹھتے ہوئے اور رات کو سوتے
ہوئے تین دفعہ پڑھنا ہے۔اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی ہےکہ یہ ورد مجھے چند دنوں میں زبانی یاد ہوگیا۔ ایک صبح میں بستر پر لیٹا ہوا تھا میری آنکھ کھل گئی تو میں نے یہ عظیم درود شریف پڑھنے کا سوچا اس دوران میری آنکھ دوبارہ لگ گئی اور میں خواب دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ میرے ساتھ ساتھ اس درود پاک کا ورد کررہے ہیں۔ درود پاک پڑھنے کے بعد مٹھائی کی دکان نظر آتی ہے اور آقا نبی پاکﷺ وہاں سے مٹھائی کھا رہے ہیں۔ میں اس دوران ان کے گال مبارک کو دونوں اطراف سے چوم رہا ہوں۔ آنکھ کھلنے پر مجھے اس بات پر خوشی ہوئی کہ یہ پسندیدہ درود شریف نبی پاکﷺ ہے۔ درود شریف یہ ہے:
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ مَّااخْتَلَفَ الْمَلَوَانِ وَ تَعَاقَبَ الْعَصَرَانِ وَتَکَرَّرَ الْجَدِیْدَانِ وَاسْتَقَلَّ الْفَرْقَدَانِ وَبَلِّغْ رُوْحَہٗ وَ اَرْوَاحَ اَھْلِ بَیْتِہٖ مِنَّا التَّحِیَّۃَ وَالسَّلَامَ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ عَلَیْہِ کَثِیْرًا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں