جس بھائی کو اس کی ملازمت سے فارغ کیا گیا ہو اس کے بالا افسر نے اس کے صاحب نے اور وہ یہ چاہتا ہو کہ دوبارہ اس کی ملازمت یا نوکری بحال ہوجائے تو یقین اور صدق دل سے ذیل ورد کو پڑھتا رہے تو بہت جلد اس کی وہی پہلے والی نوکری بحال ہوجائے گی۔1۔ بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ 3مرتبہ. 2۔ درود شریف: گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی ۔3۔ یَاعَظِیْمَ السُّلْطَانِ۔ یَاقَدِیْمَ الْاَحْسَانِ۔ یَادَائِمَ النِّعْمِ۔ یَابَاسِطَ الرِّزْقِ۔ یَاوَاسِطَ لْعَاطَائِ۔ یَادَافِعَ الْبَلَائِ۔ یَاحَاضِراً لَیْسَ بِغَائِبٍ۔ یَامَوْجُوْدًا عِنْدَ الشَّدَائِدِ۔ یَاخَفِیَّ اللُّطْفِ۔ یَالَطِیْفَ الصُّنْعِ۔ یَاحَلِیْمًا لَایُعَجِّلُ اِقْضِ حَاجَتِیْ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّحِمِیْنَ۔4۔ درود شریف دوبارہ گیارہ مرتبہ بعد میں عجزوانکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضورہاتھ اٹھا کر دعا کریں دن میں دو یا تین بار دعا کریں۔ بحالی ملازمت تک ورد جاری رکھیں بہت آزمایا ہوا ہے۔ جلد انشاء اللہ واپس اسی جگہ پر ملازمت بحال ہوجائیگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں