محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری تمام خاندان بہت شوق سے پڑھتا ہے۔ میری خالہ کے بچے دیر سے بولتے تھے‘ انہیں کسی نے یہ ٹوٹکہ بتایا انہوں نے آزمایا تو ان کے بچے بہت جلد بولنا شروع ہوگئے۔ میری خالہ کیلئے یہ ٹوٹکہ حیران کن تھا کیونکہ وہ پہلے بہت ادویات اور ٹانک استعمال کرچکی تھیں مگر بے سود رہا‘ جب کسی نے یہ ٹوٹکہ بتایا تو پہلے تو کئی ماہ انہوں نے استعمال ہی نہیں کیا مگر ٹوٹے دل اور بے توجہگی سے یہ ٹوٹکہ بنایا اور جب بچوں کو استعمال کرنے کے بعد رزلٹ دیکھا تو حیران رہ گئی۔ بچوں نے آہستہ آہستہ بولنا شروع کردیا‘ ایسے ہی میری اسی خالہ کی ایک بیٹی ابنارمل ہے‘ میری خالہ نے اس کو بھی یہ استعمال کرویا الحمدللہ! ابنارمل بچی نے بھی بولنا شروع کردیا۔
یہ ٹوٹکہ میری باجی کا بھی آزمودہ ہے‘ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے استعمال کیا‘ ان کا بیٹا بھی بالکل نہیں بولتا تھا‘ تین سال کا ہوگیا تھا مگر اوں آں سے زیادہ بات نہ کرتا تھا‘ میری خالہ نے اسے بھی یہی ٹوٹکہ بتایا اس نے اپنے بیٹے کو استعمال کروایا تو چند دنوں کے بعد ہی اس نے اماں ، ابا اور پھر آہستہ آہستہ درست الفاظ بولنا شروع کردئیے۔ قارئین! آپ بھی یہ آزمودہ ٹوٹکہ کسی ایسے بچے پر ضرور آزمائیے جو بولتا نہیں‘ کسی قسم کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں‘ عام سی جڑی بوٹی ہے جو ہر پنساری کی دکان سے مل جاتی ہےا ور سب سے اچھی بات کہ ہے بھی بالکل سستی ۔ ٹوٹکہ یہ ہے ھوالشافی:پنسار کی دوکان سے عقر قرحا ملتا ہے‘ وہ تھوڑا سا لے لیں‘ چھان کر صاف کرکے پیس لیں۔ بالکل ایک چٹکی لیں اور شہد میں ملا کے بچے کی زبان کے اوپر لگادیں اور بچے کا منہ کھول کر رکھیں‘ بچے کے منہ سے پانی نکلے گا ‘ وہ پانی بچے نے نگلنا نہیں بلکہ باہر بہنے دینا ہے۔ ایک سےدو بار ہی یہ عمل کریں ان شاء اللہ بچہ بولنے لگ جائے گا۔
مجھ سے چنبل کا علاج بھی لے لیجئے!
میری کزن کے پائوں پر بہت بڑا چنبل کا زخم تھااور وہ پیپ سے بھرا ہوا تھا۔ بہت علاج کروائے مگر بے سود‘ مہنگی سے مہنگی کریمیں‘ ڈاکٹر حکیم‘ ہومیوپیتھک ڈاکٹر یعنی کوئی معالج نہ چھوڑا مگر اسے آرام نہ آرہا تھا‘ میرے ابو کو کسی مخلص نے یہ نسخہ بتایا‘ میرے ابو نے یہ تیل خود بنا کرمیری کزن کو دیا اس نے کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے لگایا الحمدللہ اس کا یہ زخم بالکل ختم ہوگیا۔ آج تک اس کو یہ مسئلہ نہیں ہوا۔ھوالشافی:آک کے پتے 6 یا 7 لیں ان کو سرسوں کے تیل میں اچھی طرح جلا لیں جب تیل میں وہ جل جائیں تیل کا رنگ بدل جائے تو تیل کو چھان کر بوتل میں محفوظ کرلیں اور چنبل جو گیلی زخموں والی‘ گلے ہوئے زخم ہوں ان کے اوپر لگائیں انشاء اللہ جڑ سے چنبل ختم ہو جائے گی۔
زخموں کی مرہم
قارئین! یہ مرہم بہت لاجواب ہے ‘ بالکل سستی بنتی ہے اوربہت زیادہ بنتی ہے‘ بنا کر رشتہ داروں ‘ دوستوں کو ہدیہ بھی کرسکتے ہیں‘ہر گھر‘ ہرکچن کی ضرورت ہے‘ کہیں بھی زخم یا کٹ لگ جائے فوراً صبح وشام اسے لگائیں‘ بہت کمال چیز ہے‘ بس چند بار لگانے سے زخم بھی مندمل اور ان شاء اللہ نشان تک ختم ہوجاتا ہے۔ ھوالشافی:ویزلین ایک پائونڈ ایک بوتل لیں۔ دس لاکھ کا 2 عدد ٹیکہ ملتا ہے ۔ نام ہے یہ دوائی کا۔ سپڑان کا پائوڈر2 عدد، مردہ سنگ 100 روپے کی لے لیں۔ ان سب چیزوں کو ویزلین میں ملا کر مکس کرلیں یہ مرہم تیار ہو جائے گی یہ ہر گہرے سے گہرے زخم کٹ ہوں، ایکسیڈنٹ کے زخم ہوں کسی بھی قسم کا پائوں کی انگلیاں جو سردیوںمیں خراب ہو جاتی ہیں ان پر لگائیں انشاء اللہ فوراً آرام آجائے گا۔
گنٹھیا کے جوڑوں کے درد کے لیے
یہ نسخہ بھی بے شمار کا آزمایا ہواہے۔ ھوالشافی:اسگندھ ناگوری، پیپلا مول یہ ہموزن لے کر چھان کر پیس کر گولیاں بناکر رکھ لیں۔ صبح و شام ایک گولی کھانے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔کچھ عرصہ پابندی سے استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں