محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں موجود ٹوٹکے اور اعمال سے مستفید ہورہے ہیں۔ بے شمار نسخہ جات لوگوں کو بتائے‘ لوگوں کو بہت فائدہ ہوا۔میرے پاس ایک مشاہدہ ہے جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں یقیناً بے شمار دکھی افراد کیلئے مرہم ہوگا۔ میرے دوست کوٹ ادوکے رہنے والے ہیں ان کے پاؤں پر شوگر کا زخم تھا‘کافی جگہ سے علاج کروایا‘ زخم دن بدن خراب ہوتا گیا۔ بالآخر ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ انگوٹھا کاٹنا پڑے گا مگر یہ نہ مانے۔مزید جگہ سے علاج شروع کروایا انہوں نے بھی چند دن بعد یہی کہا کہ زخم ٹھیک نہیں ہورہا ابھی انگوٹھا کٹوالیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں زخم پھیل کر پاؤں تک پہنچ جائے اور پھر پاؤں کاٹنا پڑے مگر یہ نہ مانے۔ ایک دن انہوں نے مجھے فون کیا ساری تفصیل بتائی تو مجھے عبقری میں آیا ایک نسخہ یاد آگیا‘ میں نے گھر میں پڑے عبقری کھنگالے‘ یہ نسخہ نکالا‘ ان کو دوبارہ کال کی اور یہ نسخہ بنانے کا عرض کیا‘ انہوں نے نسخہ بنایا‘ ایک ماہ استعمال کیا‘ الحمدللہ! ایک ماہ کے اندر زخم تو دور زخم کا نشان تک ختم ہوگیا۔ جب دوبارہ ڈاکٹرز کو جاکر دکھایا تو وہ بار بار پوچھتے کہ آخر ہمیں بھی بتاؤ تم نے کیا علاج کیا ہے؟ الحمدللہ! میرے دوست نےسب کو عبقری رسالہ کے متعلق بتایا اور ساتھ یہ نسخہ بھی سب کو لکھ کردیا کہ کسی میرے جیسے مریض کو بتاکر اس کا بھلا کردیں۔ نسخہ یہ ہے ھوالشافی: چار عدد چھپکلیاں‘ تقریباً ایک پاؤ تیل سرسوں میں اچھی طرح جلائیں‘ جب چھپکلیاں کوئلہ بن جائیں توانہیں نکال کر پھینک دیں اور تیل کو چھان کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں‘ صبح و شام زخم پر لگائیں‘ ان شاء اللہ ایک ماہ کے اندر اندر زخم ٹھیک ہوجائے گا۔ آزمودہ ہے۔
چنبل کے لیے
میرے ایک جاننے والے کے جسم پر چنبل ہوگئی کافی علاج کروایا پر فرق نہ پڑا پھر میں نے اس کو کہا کہ تم عبقری دواخانہ چلو‘ میرے پاس شیخ الوظائف سے ملاقات کا ٹوکن ہے‘ ان شاء اللہ تمہارا مرض ٹھیک ہوجائے گا۔ میں اس کو مقررہ دن عبقری کلینک لایا‘ آپ نے تسلی سے چیک کیا اور اسے عبقری کی کچھ ادویات اور ساتھ ہیپاٹائٹس نجات سیرپ اور مرہم سکون دی۔ ان ادویات کے استعمال سے چند ہفتوں میں ہی مرض ختم ہوگیا۔ (عبدالغفار، دائرہ دین پناہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں