بعض گھروں میں اکثر لڑائی جھگڑے، بے اتفاقی، میاں بیوی میں نفرت، ساس بہو میں سخت قسم کا اختلاف دیکھنے اور سننے میں آتا رہتا ہے۔ پریشانی کے عالم میں اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر عاملوں کے ڈیروں پر چکر لگانے شروع کردیئے جاتے ہیں جو صرف ایک ہی جواب دیتے ہیں کہ کالا جادو مخالفین نے کر رکھا ہے اگر بروقت علاج نہ کیا تو سارا گھر اُجڑ جائےگا۔ ڈر کے مارے ان کو منہ مانگی فیس دی جاتی ہے اور تعویذ لیے جاتے ہیں۔ حالات اچھے نہ ہونے پر دوسروں کے دروں پر حاضری دینی پڑتی ہے۔ اسی طرح کرتے کرتے زندگی کی صبح و شام بے سکونی اور بے چینی میں گزرنے لگتی ہے۔ کئی عورتوں کی طلاق کی نوبت آجاتی ہے۔ کسی کو بھی یہ احساس نہیں ہوتا کہ ہنستا بستا گھر کیوں اُجڑ رہا ہے۔ کیا ان کے کسی عمل سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے نحوست تو نہیں برس رہی۔ جیسے رزق حرام، فحاشی وغیرہ جس گھر میں ہوں تو وہاں سکون کیسے آسکتا ہے۔ کئی گھر ان جعلی عاملوں اور جادوگروں نے اجاڑ دیئے ہیں ۔ دن بدن ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جب ان کا کاروبار چمک جاتا ہے تو اخباروں میں بھی اشتہار دینے لگ جاتے ہیں۔ میں تمام حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر کسی کا اس طرح حال دیکھیں تو انہیں کسی بزرگ ہستی کے پاس جانے کا مشورہ دیں‘ کسی نام نہاد عامل کے پاس ہرگز نہ
بھیجیں‘ بے شمار کیس ایسے میں نے دیکھے ہیں کہ یہی گندے عامل بعد میں سب کچھ لوٹ کر بھی جان نہیں چھوڑتے۔ چند ماہ قبل ایک روحانی عامل سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے ایک بہترین ٹوٹکہ اور پرسکون ماحول پیدا کرنے کا بتایا۔ دن کو یا رات کو کسی وقت باوضو طاق بار درود شریف پڑھیں پھر اسم اعظم یَاوَدُوْدُ ایک سانس میں بیس مرتبہ پھر درود شریف پڑھ کر چینی پر روزانہ دم کردیں۔اگر بیس دن متواتر دم کردیا جائے تو جو بھی اس چینی کی چائے یا شربت یا حلوہ وغیرہ کھائے گا وہ نرم دل ہو جائے گا۔ سب کے دل میں محبت اور خلوص کی لہریں دوڑنے شروع ہوجائیںگی۔ اگر کسی خاص فرد کی زیادتی کا علم ہو مثلاً شوہر کا یا بیوی کا یا ساس وغیرہ کا تو اسکا تصور کرکے پڑھ کر دم کردیں۔ ان شاء اللہ پہلی خوراک سے فرق واضح محسوس کریں گے۔ بیس دن کے استعمال سے ہمیشہ کے لیے نفرت ختم ہو جائیگی۔(نصیر احمد، ایبٹ آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں