Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھر کی آرائش اب کچھ مشرقی طرز پر

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

آج آپ جس گھر میں داخل ہوں مغربی طرز آرائش آپ کو حیران کر دیتی ہے اور یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ مغرب ہم پر کتنا اثر انداز ہوچکا ہے۔ ہمارا پورا زندگی کا انداز مغربی ہے۔ ہمارا لباس ہمارے دفاتر ہمارے گھر زبان اور کھانا پینا سب کچھ مغربی ہوچکا ہے۔ اب اتنا زیادہ مغربی ہو جانا بھی ٹھیک نہیں۔ آپ کے گھر کے معاملے میں یہ توازن گھر کے اندرونی سجاوٹ اور آرائش کے ذریعے کرسکتے ہیں۔ اپنے گھر کو دیسی یا ثقافتی شکل کا خوبصورت امتزاج دے سکتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ ہم ایسا کیوں کریں؟ تو آپ کو ہم وہ وجوہات بتاتے ہیں جو آپ کو اس بات پر قائم کردیں گی۔
گھر میںدیسی طریقے سے بنیادی اور خوشگوار تبدیلی لائیے!
ہوسکتا ہے کہ مغربی طرزِ آرائش دیکھ دیکھ کر آپ بیزار ہوچکے ہوں جیسے کہ آپ کا گھر دفتر ہوٹل شاپنگ مالز سب کے سب مغربی اسٹائل کے ہیں۔ آپ جس طرف نگاہ اٹھائیں آپ کو فائبر گلاس اور اسٹیل کی کار فرمائیاں ملیں گی۔ یہ ماحول آپ کے دفتر کا ہے۔ آپ لنچ کیلئے اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل گئے ہیں وہاں بھی آپ کو یہی سب کچھ دیکھنے کو ملتا ہے۔ پھر شام کو جب گھر واپس آتے ہیں تو گھر کی بھی یہی صورتحال ہے لہٰذا اس یکسانیت کو ختم کرنے کیلئے تبدیلی ضروری ہے اور یہ تبدیلی آپ دیسی طریقے سے لاسکتے ہیں۔ آپ اپنے گھر کو دیسی انداز سے سجا کر دیکھیں آپ کو بے پناہ خوشگواریت اور اطمینان کا احساس ہوگا۔اپنی چیز پھر اپنی ہوتی ہے۔ یہ آپ کو گرم جوشی کا احساس دلاتی ہے یہ آپ کے احساسات کو مہمیز کرتی ہے اور آپ کے جمالیاتی ذوق کی بھی آئینہ دار ہوتی ہے۔
دیسی سٹائل پوری دنیا میں اعلیٰ ذوق کا حامل
آپ یقین جانیے! اس وقت پوری دنیا آپ کے اس دیسی اسٹائل سے مسحور ہوکر رہ گئی ہے بلکہ یہ اسٹائل پوری دنیا میں فیشن اور اعلیٰ ذوق کا حامل سمجھا جاتا ہے۔یہ آرائش خوبصورتی اور سادگی کا دلکش امتزاج ہے۔ یہ طرزِ آرائش ایک معنی میں تحریک دلانے والی آرائش ہے۔ اگر آپ نے اپنے گھر کو خالصتا دیسی اندازمیں سجا لیا تو یقین کریں کہ آپ کی دیکھا دیکھی نہ جانے کتنے لوگ اپنے اپنے گھر کو آپ ہی کے انداز میں سجالیں گے اور آپ ایک جدت طراز خاتون کہلائیں گی۔
پوری دنیا اس آرٹ کے پیچھے ہے!
یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ روایتی دیسی (پاک وہند) کی کاریگری اتنی منفرد اور شاندار ہے کہ کہیں اور اس کی نقل بھی نہیں کی جاسکتی ہے۔ حالانکہ پوری دنیا اس آرٹ کے پیچھے ہے اور سب اپنے اپنے طور پر اس کی نقالی کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ بات کہاں جوانڈین و پاکستانی کاریگری کے بے مثال نمونوں میں پوشیدہ ہے۔ اب چاہے یہ کچھ بھی ہو۔ملتان، بہاولپور، خانیوال، سکھر، خیرپور، پشاور، کوئٹہ، کشمیر اور گجرات کے دستکاروں کا کوئی بھی کام مختلف دھاتوں اور میٹریلز کو ایک دوسرے سے ملانے اور جوڑنے کا ہنر شیشے موتیوں اوردھاتوں کی کاریگری کا نتھا ایمبرائڈری قالین میزیں دیواریں آئینے اور سجاوٹ کی چھوٹی موٹی بے شمار اشیاء غرض کچھ بھی ہو یہ سب اپنے ہنر مندوں کی انفرادیت کا مکمل اور واضح ثبوت ہیں اور چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ ہم سا ہو تو سامنے آئے۔
وہی حال قبائلی علاقوں کی ہنر مندی اور کاریگری کا ہے۔ پوری دنیا میں ان کا بھی کوئی ثانی نہیں ہے۔ آپ کو اگر بازار سے روایتی قبائلی جیولری مل جائے تو آپ اسے گھر لے جانے میں فخر محسوس کریں گی کیونکہ ان سب چیزوں میں خوبصورتی اور دلکشی کے ساتھ ساتھ انفرادیت بھی ہے اور یہ سستی بھی ہیں۔ قبائلی علاقوں کے بنائے ہوئے زبردست کمان اور تیر ترکش وغیرہ آپ کے گھر کی سجاوٹ میں غیر معمولی کردار ادا کریں گے اور کوئی ان کی نقل بھی آسانی سے نہیں کرسکے گا۔
مٹی کےسستے منقش ظروف‘ ڈرائنگ روم کی زینت
کئی نسلوں سے دستکاری کا فن ہماری طرز زندگی اور آرکیٹکچر کا حصہ رہا ہے۔ لکڑی پتھر اور دھات پر نقاشی کندہ کاری اور دھاتی پینٹنگ شیٹ ورک اور روایتی کارپینٹری ہمارے معاشرے کا ایک لازمی جزو رہا ہے۔ قدیم زمانے میں گھروں کے ستونوں کو جو لکڑی یا پتھر کے ہوتے تھے ان پر نقش و نگار کندہ کیے جاتے تھے اور کارپینٹر ہفتوں اس پر اپنے فن کے جوہر دکھانے میں مصروف رہتے تھے۔ اس کام کے کاریگروں کی اس زمانے میں بھی قدر تھی۔ آج بھی قدر ہے۔ آج کل مٹی کے ظروف جن پر منقش کام ہوتا ہے اور جو مختلف سائز اور شیپ بھی دستیاب ہوتے ہیں کئی گھروں کے ڈرائنگ رومز کی زینت بنے ہوئے ہیں اور ان کی سج دھج ایک اپنا الگ مقام رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ تانبے اور پیتل کے ظروف بھی گھروں میں سجاوٹ کے طور پر استعمال میں لائے جاتے ہیں۔ قابل خرید بھی اور باآسانی دستیاب بھی ہے۔ اگر آپ کو راجھستانی انداز میں بنائی ہوئی سجاوٹ کی اشیاء درکار ہیں۔ جیسے رنگ برنگے زیورات پردے اور اسی قسم کی دوسری چیزیں تو ان کے لیے آپ کو راجھستان جانے کی ضرورت نہیں یا پھر ناگالینڈ میں بنے ہوئے بانسوں کے گلدان دیواروں کی آرائش شو پیس اور رنگ برنگی ناگا شالیں یا پھر اڑیسہ میں بنائے ہوئے سیپوں کے فانونس یہ سب آپ کو مقامی ہینڈی کرافٹس مارکیٹ میں باآسانی مل جاتی ہیں اور آپ کی جیبوں پر ان کا زیادہ بوجھ بھی نہیں پڑتا۔
ہینڈی کرافٹس! سستے معیاری اور دلکش! دیواروں پر لٹکا کر تو دیکھئے!
دیسی لکڑی کا فرش پائیدار بھی ہوتا ہے اور آسانی سے صاف بھی ہو جاتا ہے۔ فرش کی سجاوٹ کیلئے دیسی سٹائل کی بہت سی چیزیں مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور ان کی قیمت بھی زیادہ نہیں ہوتی۔ آپ کے پاس بے شمار آپشنز ہوتے ہیں جیسے جوٹ سیبنی ہوئی چٹائیاں غالیچے دریاں وغیرہ۔ یہ چیزیں فنکار اپنے ہاتھوں سے بناتے ہیں اور بہت سی مناسب قیمتوں پر نمائش یا ہینڈی کرافٹس مارکیٹ وغیرہ میں دستیاب ہوتی ہیں۔ بے شمار چیزوں کی طرح یہ سب بھی مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں۔ ان میں گرد جمع نہیں ہوتی۔ اگر ہو بھی جائے تو آپ انہیں باآسانی صاف کرسکتے ہیں۔ ان نادر نمونوں کو آپ سجاوٹ کے طور پر دیواروں کے ساتھ بھی لٹکا سکتی ہیں یا ان سے چھتوں کی آرائش کا کام بھی لیا جاسکتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 533 reviews.