محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کریم آپ اور تمام قارئین عبقری کی تا قیامت، دین کی جان کی والدین اہل و عیال کی اور مال کی حفاظت فرمائے اور تمام شر و فتنے‘ بیماری، مصیبتوں، غموں سے حفاظت فرمائے آمین!۔
عبقری رسالہ اور درس میں لفظ ’’کہف‘‘ کے کرشمات پڑھے‘ تو آزمانے کا سوچا‘ مختلف اوقات میں مختلف جگہوں پر میں نے اس لفظ کو آزمایا۔ اس کے مجھے کیا فوائد حاصل ہوئے وہ تمام قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں‘ لاکھوں کا بھلا اور میرے لیے صدقہ جاریہ ہے۔ الحمدللہ ! اس کریم نے مجھے یہ سعادت بخشی کے میں اس شاندار رسالہ کیلئے کچھ لکھ سکوں‘ اللہ قبول فرمائے۔
میں مسجد میںنماز پڑھنے گیا تقریباً تین بجے کا وقت تھا تووہاں موجود ایک دوست نے کہا کہ ملتان میں ایک محفل ہے وہاں چلتےہیں‘ دوست کی بات نہ ٹال سکا اور اس کے ساتھ جانے کو تیار ہوگیا‘ سورئہ قریش گیارہ دفعہ پڑھی اور موٹر سائیکل پر سوار ہوگئے او ر نہایت اطمینان اور سکون سے ملتان پہنچ گئے رات کو وہیں رہے‘جب جوتے اتارے تو بندہ نے سات مرتبہ لفظ کہف پڑھ کر تصور میں جوتے پر پھونک دیا اور میرےساتھ میرے دوست نے بھی جوتا رکھا‘ حالانکہ میرا جوتا اچھی کمپنی کا اور بالکل نیا تھا اور میرےد وست کا میرے سے جوتا پرانا اور ذرا سستا تھا مگر جب صبح ہوئی تو دوست کا جوتا غائب تھا او رمیرا وہیں موجود تھا‘ مجھے آکر کہنے لگے میرا جوتا کسی نے اٹھا لیا ہے تو میں نے کہا کہ آپ نے اسکی حفاظت کی دعا کی تھی؟ تو کہنے لگے نہیں۔ تو میں نے کہا کہ اب نئی جوتی خرید لیں۔ پھر ہم لطف آباد آگئے جہاں میرے دوست کے رشتے دار تھے جب وہاں پر آئے تو بڑے عجیب و غریب حالات دیکھے آم کے درخت کے پتے جل چکے تھے۔ گندم کی فصل برباد ہوچکی تھی ہر طرف تباہی و بربادی تو بندہ حیران ہوا کہ یہاں کیا ہوا تو پتا چلا کہ بارش اور ژالہ باری نے سب تباہ کردیا۔ تو جب ہم رشتے دار کے گھر کے قریب گئے تو سامنے دو کتے کھڑے تھے تو بندہ نے کتوں کو کہا کہ قیامت کے دن قطمیر کو تمہاری شکایت کروں گا نہیں تو چلے جائو تو وہ دونوں کتے چلے گئے۔
ایک دن مجھے ایک رشتہ دار نے فون کیا کہ فلاں رشتہ کی پنچایت ہے‘ گھر کا بہت بڑا مسئلہ ہے‘ آپ بھی آجائیے‘ میں نے کہا کہ جب آپ فیصلہ کے وقت جائیں گے تو بندہ کو فون کردیجئے گاانہوں نے کال کی تو میں نے سات مرتبہ لفظ کہف پڑھا اور دعا مانگی کہ یا اللہ اگر یہ حضرات حق پر ہیں تو فیصلہ ان کے حق میں ہو جائے تو فیصلہ ان کے حق میں ہوگیا۔
چند دن ہوئے میں نماز پڑھنے گیا تو بچوں نے بتایا کہ چوہدری صاحب کے گھر آگ لگ گئی تو میں نے دیکھا تو اس طرح لگ رہا تھا کہ چند منٹ میں سارا گھر جل کر خاکستر ہوجائے گا میں نےفوراً کہف پڑھنا شروع کردیا تو الحمدللہ میں جیسے جیسے پڑھ کر پھونک رہا تھا آگ بجھ رہی تھی اور آخر کار آگ بجھ گئی۔ بندہ کو ایک دفعہ پیچش لگ گئے تو پریشان ہوا اتنے میں خیال آیا کہ میرے پاس تو ہر مسئلہ کا حل موجود ہے تو میں نے لفظ کہف سات مرتبہ پانی پر پڑھ کر پی لیا تو طبیعت ٹھیک ہوگئی۔ میرے گھر کے ساتھ گھر بن رہا تھا‘ وہ ٹریکٹر سے مٹی ڈلوا رہے تھے‘ ٹریکٹر پر بہت اونچی آواز میں ٹیپ چل رہی تھی‘ میں نے سات مرتبہ لفظ کہف پڑھا‘ ٹیپ کا تصور کرکے دم کردیا‘ اسی وقت ٹیپ بند ہوگئی۔ایک دفعہ بندہ گھر سے باہر نکلا تو ساتھ والے گھر میں لڑائی ہورہی تھی تو بندہ نے فوراً لفظ کہف سات مرتبہ پڑھ کر پھونک ماری تو لڑائی ختم ہوگئی۔ (محمد عبدالرحمن، ہری پور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں