محترم جناب حکیم صاحب السلام علیکم! ہر ماہ عبقری تقسیم کرتی ہوں‘ حلقہ احباب میں متعارف کرواتی ہوں‘ خوب دعائیں لیتی ہوں۔ الحمدللہ! اللہ نے چار صحت مند خوبصورت بیٹوں اور سرکاری نوکری سے نوازا ہے۔ بڑی مشکل سے خط لکھنے بیٹھی ہوں‘ آزمائش میں مبتلا ہوں یا کسی گناہ کی سزا ہے‘ شادی کے بعد سکھ کا سانس نہیں لیا‘ شوہر اور سسرال والے روایتی ہیں‘زندگی جیسے جہنم بن گئی ہے‘میرے ساتھ جو کریں وہ میرے برداشت میں لیکن میرے والدین کےبارے گندی گالیاں‘ بیہودہ باتیں اور میری چھوٹی بہن کے بارے میں انتہائی گندے اور بیہودہ ریمارکس! میرا کلیجہ چیر دیتے ہیں‘میرا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے‘ ایسی باتیں سن کر دماغ پھٹنے کو آجاتا ہے‘ میری اچھی خاصی جاب ہے‘ اللہ کی نعمتوں اور عطا میں کسی چیز کی کمی نہیں۔مجھے خصوصی وظیفہ عنایت فرمائیں میرے شوہر کا رویہ ٹھیک ہوجائے۔(پوشیدہ)
جواب:روزانہ ایک مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم اور12 بارسورۂ یٰسین کی آیت نمبر9 پڑھ کرگڑ ، چینی یا مٹھائی پر دم کر کے اپنے خاوند کو کھلا ئیں(چینی ،گڑ کو کھانے یا چائے وغیرہ میں ملا کر بھی دے سکتے ہیں)۔خاوند کے دل میں بیوی کی محبت گھر کر جائے گی اور وہ اپنی بیوی کے علاوہ دوسری عورت کا نام نہ لے گا اور بیوی کو ہمیشہ محبت دے گا اس کے بارے غلط الفاظ نہ بولے گا۔نوٹ:خاوند ،بیوی کے دل میں اپنی محبت بڑھانے کیلئے بھی یہ عمل کر سکتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں