کیا آپ جانتے ہیں کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پینے سے کتنے نقصانات ہیں؟ اس کا اثر براہ راست آپ کے نظام ہاضمہ پر پڑتا ہے اور اس سے ہماری جسمانی طاقت میں بھی کمی آتی ہے۔ زیادہ تر لوگ کھانے کے بعد پانی ضرور پیتے ہیں۔ لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ انہیں سادہ پانی پینا چاہئے یا ٹھنڈا۔ کھانے کے بعد فوراً بعد پانی پینا تو ویسے بھی نقصان دہ ہی ہے۔ ہمارے جسم کا عام درجہ حرارت 98.6 ڈگری فارن ہائیٹ یعنی 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ لہٰذا ہمارے جسم کے لیے 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا پانی مناسب ہے اس سے زیادہ ٹھنڈا پانی نقصان دہ ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی کیوں مضر ہے۔
قبض کا مسئلہ:ٹھنڈا پانی پینے سے معدے کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے جس کا اثر ہمارے نظام ہاضمہ پر بھی پڑتا ہے۔ یوں عمل انہضام میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹھنڈے پانی سے پیٹ کی بڑی آنت بھی سکڑ جاتی ہے جو قبض کی بنیادی وجہ ہے جن لوگوں کو اکثر قبض کا مسئلہ ہوتا ہے انہیں عام حالات میں بھی ٹھنڈا پانی پینے سے بچنا چاہیے۔
ہارٹ اٹیک کا خطرہ:کچھ لوگوں کی عادت ہے کھانا کھانے کے بعد فوری طور پر ٹھنڈا پانی پینے کی لیکن یہ عادت ان کے دل کے لیے خطرناک بھی ہوسکتی ہے۔ ہارٹ اٹیک اور ٹھنڈے پانی میں ایک گہرا تعلق ہے۔ ایک سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پینے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ چین اور جاپان کے لوگ کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی نہیں پیتے۔ یہ لوگ کھانے کے بعد گرم چائے پیتے ہیں۔ سائنسدانوں نے نوٹ کیا کہ ان لوگوں میں ہارٹ اٹیک کا مسئلہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
بلغم کا مسئلہ:کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پینے سے ہمارے جسم میں بلغم بھی بنتا ہے۔ جب جسم میں زیادہ بلغم بننے لگتا ہے تو اس سے نزلہ زکام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لیے کھانے کے بعد کبھی بھی ٹھنڈا پانی نہ پئیں۔ اس کے علاوہ کھانے کے دوران نوالے کو اچھی طرح چبا چبا کر کھائیں اور پرسکون ماحول میں ہی کھائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں