جادو، سحر اور سفلی عمل کے ذریعہ لوگوں کی صحت برباد کی جاتی ہے اور ان کا کاروبار تباہ کیا جاتا ہے، وہ آدمی جو دولت میں کھیلتا تھا، پائی پائی کو محتاج ہوجاتا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ اس کی صحت بھی برباد ہوجاتی ہے۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اور اس کے ذریعے سے سحر، جادو، سفلی کرنے والے پر لوٹ جاتا ہے۔ عمل یہ ہے:۔ صبح بعد نماز فجر اور بعد نماز عشاء تین تین بار بہ نیت رد سحر پڑھتا رہے: اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ ط اور مندرجہ ذیل سورتیں اور آیتیں ایک ایک مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیرلے وہ سورتیں اور آیتیں یہ ہیں:۔ سورة الکافرون، سورة الاخلاص، سورة الفلق، سورۂ الناس، سورۂ الفاتحہ اور آیة الکرسی مکمل۔ نیز”منزل،، کی تینتیس آیات کو باوضوزعفران کو عرق گلاب میں گھول کر اس سے لکھ کر موم جامہ کرکے دائیں بازو پر باندھ لے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کے جادو، سحر اور سفلی سے حفاظت ہوجائے گی۔ تنبیہ آیات قرآنی کو باوضو لکھنا چاہیے بغیر وضو لکھنا، قرآن پاک کو چھونا اور بغیر موم جامہ کیے تعویذ کا باندھنا سخت گناہ ہے۔ لہٰذا بغیر وضو کے قرآن پاک، قرآنی سورتوں کا ہاتھ میں لینا منع ہے اسی طرح ان کو بغیر موم جامہ کیے باندھنا بھی سخت گناہ ہے۔ لہٰذا سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں