گردہ مثانہ کی پتھری اور پیشاب میں خون
بعض مرتبہ مثانہ یا گردوں میں پتھری پیدا ہوجاتی ہے اس کی وجہ سے پیشاب میں خون آتا ہے اور بعض مرتبہ بہت گرم چیزیں کھانے سے بھی یہ شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔ اسی طرح حد سے زیادہ لال مرچ کا استعمال بھی پیشاب میں جلن پیدا کرتا ہے۔ لہٰذا اس شکایت کو دور کرنے کیلئے پتھری کا علاج گرم چیزوں اور لال مرچ کے استعمال سے پرہیز کریں اور روحانی علاج اس طرح کریں کہ اول باوضو تین بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد یہ آیت تین بار پڑھیں اور آخر میں تین بار درود شریف پڑھیں اور پانی پر دم کرکے یہ پانی پی لیں یہ پانی ہر دو گھنٹہ بعد ایک گلاس پینا ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس مرض سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ آیت یہ ہے:۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ہُوَ اللہُ الْخٰلِقُ الْبَارِیُٔ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ وَ ہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ﴿الحشر۲۴﴾
کند ذہن بچوں کیلئے لاجواب عمل
اگر کوئی بچہ کند ذہن ہو اور اس کا دماغ کمزور ہو اور اسے سبق یاد نہ ہوتا ہو یا قرآن پاک حفظ کررہا ہو اور اس دوران پچھلا سبق بھول جاتا ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو ایک کاغذ پر لکھے اور اس کاغذ کو لپیٹ کر اپنی کتاب میںسبق کی جگہ رکھ لے یا قرآن مجید حفظ کررہا ہے تو قرآن مجید کے اس مقام پر رکھ لے جہاں اس کا سبق ہے انشاءاللہ تعالیٰ اس کی برکت سے سبق جلد یاد ہوگا اور پڑھا ہوا اور حفظ کیا ہوا یاد رہے گا اور حفظ اور فہم بہت کامل ہوجائے گی۔ وہ آیت ہے:۔ وَ اِذْ نَتَقْنَا الْجَبَلَ فَوْقَہُمْ کَاَنَّہٗ ظُلَّۃٌ وَّظَنُّوۡۤا اَنَّہٗ وَاقِعٌۢ بِہِمْ ۚ خُذُوْا مَآ اٰتَیْنٰکُمْ بِقُوَّۃٍ وَّاذْکُرُوْا مَا فِیْہِ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ ﴿اعراف۱۷۱﴾
ظالم خیر خواہ بن جائے گا!
یہ عمل بہت مفید ہے اس عمل کی برکت سے ظالموں کے ظلم سے بھی حفاظت رہتی ہے۔ باوضو بعد نماز عشاءاو ل تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو تیرہ بار یَاعَزِیزُ پڑھے۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر دعا کرے ظلم کرنے والوں سے حفاظت اگر کسی شخص کا واسطہ حاکم سے پڑگیا ہو یا کسی ظالم آدمی سے مقابلہ ہوگیا ہو تو ایک سفید کاغذ پر چھٹے پارے کی ابتدائی آیت باوضو لکھے اور موم جامہ کرکے دائیں بازو پر باندھ لے یا گلے میں ڈال لے اور عورت ہے تو دائیں بازو پر باندھے یا گلے میں ڈال لے اور اس ظالم شخص کے پاس جائے یا اس کا سامنا ہوجائے تو انہی آیات کو پڑھنا شروع کردے تو انشاءاللہ تعالیٰ اس ظالم کے ظلم سے محفوظ رہے گا اور وہ اس کا خیرخواہ بن جائے گا اور اس کے ساتھ اچھا برتائو کریگا۔ وہ آیت یہ ہے:لَایُحِبُّ اللہُ الْجَہْرَ بِالسُّوْٓءِ مِنَ الْقَوْلِ اِلَّا مَنْ ظُلِمَ وَکَانَ اللہُ سَمِیْعًا عَلِیْمًا ﴿النساء۱۴۸﴾
اہل خانہ کو آسیب نظر آتا ہو تو۔۔۔!!
جس گھر میں جن یا آسیب کا شبہ ہو یا آسیب اہل خانہ کو نظر آتا ہو‘اس گھر میں مندرجہ ذیل کلمات باوضو لکھ کر ہر کمرے میں دروازے کے اوپر لگادیں اور کمرے کے اندر دروازے کے بالکل سامنے دیوار پر بھی لگادے۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ مَاشَآ ئَ اللّٰہُ کَانَ وَمَالَمْ یَشَأْ لَمْ یَکُنْ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِo فَاللّٰہُ خَیْرٌ حَافِظًا وَّھُوَاَرحَمُ الرَّاحِمِیْنَ یَابُدُّوْحُ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ
تیسرے دن کے بخار کا خاتمہ
اگر کسی کو تیسرے دن کا بخار چڑھتا ہو تو اس کیلئے پاک روئی لے کر 7 بار سورہ فاتحہ باوضو پڑھ کر روئی پر دم کرکے مریض کے دائیں کان میں لگادیں‘ اس کے بعد دوبارہ سورہ فاتحہ پانچ بار پڑھ کرروئی پر دم کریں اور مریض کے بائیں کان میں لگادیں۔ انشاءاللہ بخار ختم اور مریض تندرست ہوجائیگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں