Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دیر سےاٹھنے والے یہ نقصانات اٹھارہے ہیں!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

رات دیر تک جاگنے والوں کے لیے صبح سویرے اٹھنا کافی مشکل ہوتا ہے،جو لوگ صبح سویرے اٹھنے کے عادی نہیں ہوتے وہ نہ اچھے طالب علم ہوتے ہیں، نہ اچھے ملازمت پیشہ اور نہ ہی کامیاب کاروباری بن پاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا کے ننانوے فیصد کامیاب لوگ صبح جلدی اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں اور ایسے ہی لوگ آپ کے اساتذہ ، باس اور کاروباری رہنما ہوتے ہیں جن کے جیسا بنے بغیر آپ قابل رشک کامیابی شاید ہی حاصل کرپائیں گے۔
رات کو دیر تک جاگنے والوں کے لیے صبح عام طور پر دوپہر میں ہوتی ہے، شام میں ان کی دوپہر ہوتی ہے جبکہ رات کے پچھلے پہر ان کی شام ہوتی ہے جب ساری دنیا سو رہی ہوتی ہے وہ شام کے مزے لینا چاہتے ہیں یعنی کہیں تفریح کے لیے جانا، ریسٹورنٹ جانا یا پھر کسی رشتہ دار کے ہاں جانا مگر ان کے پاس رات کے پچھلے پہر بستر میں پہلو بدلنے کے سوا اپنی شام کے مزے لینے کا کوئی اور موقع نہیں ہوتا ہے۔ یہ مضمون پڑھنے کے بعد رات دیر تک جاگنے والوں کی مشکل حل ہو جائے گی اور ان بارہ آزمودہ گُر پر عمل کرنے سے وہ بھی صبح سویرے اٹھنے کے عادی ہو جائیں گے۔
(۱)سویرے اٹھنے کا درست مقصد
اگر آپ کو صبح سویرے اپنے تعلیمی ادارے یا دفتر جانا ہوتا ہے تو یہ مت سوچیں کہ آپ کو وہاں وقت پر پہنچنے سے کیا فائدہ ہوگا بلکہ یہ سوچیں کہ دیر سے پہنچنے پر کیا نقصان ہوگا اور اس نقصان کا آپ کے مستقبل پر کیا اثر پڑےگا۔ ایسا سوچیں گے تو آپ کو سویرے اٹھنے کی اہمیت کا اندازہ ہوگا اور آپ کسی بھی کاہلی یا سستی کے خیال کو اپنے قریب پھٹکنے بھی نہ دیں گے۔
(۲)سونے کا ماحول بنائیں
رات جلدی سونے کے لیے ہر اس چیز کو خود سے دور کردیں جو آپ کو دیر تک جاگنے پر لبھاتی ہو خواہ وہ ایک اچھی کتاب ہو، ٹی وی کا ریموٹ یا موبائل فون، آپ کے بس میں صرف سونا ہو اور آپ اپنے بستر پر کچھ نہ کرپائیں۔
(۳)کھلی فضا میں چند دن سوئیں
کھلے آسمان تلے سونے سے آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ اجالا ہوتے ہی آپ کی آنکھ کھل جائے گی، ایسا آپ کو ہمیشہ نہیں کرنا ہوگا بلکہ چند دن آپ کھلی فضا میں سوئیں اس سے آپ کو سویرے اٹھنے کی خودبخود عادت ہو جائے گی۔
(۴)ٹھیک وقت پر نیند کی جھپکی
دن میں نیند آنے کی صورت میں آپ نیند کی ایک جھپکی لے سکتے ہیں یاد رہے کہ ایسا آپ صبح جاگنے کے بعد کے سات گھنٹوں میں کرسکتے ہیں کیونکہ اس کے بعد آپ کی جھپکی نیند میں بدل سکتی ہے اور پھر رات آپ کو نیند دیر سے آئے گی۔
(۵)دوپہر کا کھانا ضرور کھائیں
رات کا کھانا ڈٹ کر کھانے سے آپ کے معدہ پر بوجھ رہے گا جس کے باعث آپ سویرے نہیں اٹھ پائیں گے، بہتر ہوگا کہ ناشتہ اور دوپہر کا کھانا پیٹ بھر کر کھائیں اور رات کو کم کھائیں تاکہ سویرے اٹھنے میں آسانی ہو۔
(۶)اپنے اطراف ٹھنڈی روشنی رکھیں
اپنے سونے کے کمرے میں ایسے بلب لگائیں جو ٹھنڈی روشنی دیتے ہوں اور گرمائش کم سے کم دیتے ہوں تاکہ شام سے ہی آپ کو سکون کا احساس آلے اور آپ کو سونے میں آسانی ہو۔
(۷)آہستہ آہستہ عادت بنائیں
یہ مت کیجئے کہ کل ہی سے صبح چھ بجے کا الارم لگا کر سوجائیں، بہتر ہوگا کہ روزانہ پانچ منٹ جلدی اٹھنے کی عادت ڈالیں اور ایسا کرتے کرتے چند ہی دنوں میں آپ چھ تو کیا صبح پانچ بجے بھی آسانی سے اٹھ جایا کریں گے۔
(۸)پانچ منٹ اور بالکل نہیں
سویرے اٹھنے میں درپیش ایک اہم رکاوٹ پانچ منٹ اور سونے کا خیال ہوتا ہے اسے اپنے قریب بھی پھٹکنے نہ دیں ایسا خیال آئے تو فوراً خود سے کہیں آج نہیں کل پانچ منٹ اور سوئوں گا، اور آپ تو جانتے ہیں کہ کل کبھی نہیں آتی ہے۔
(۹)ادبی کتابیں پڑھیں
ایسا مواد پڑھیں جو حقیقت سے دور ہو کیونکہ حقیقت بھرا مواد جیسا کہ خبریں، پیغامات وغیرہ پڑھ کر آپ ذہنی دبائو کا شکار ہوسکتے ہیں جس سے آپ کی نیند بھاگ جائے گی۔ وہ کچھ پڑھیں جو آپ میں امید بڑھائے اور آنے والے کل کے حوالے سے سہانے سپنے دکھائے۔
سونے سے قبل کا معمول بنائیں روزانہ سونے سے قبل کچھ خاص سرگرمیاں کریں اور روزانہ کریں اس طرح آپ کے ذہن کو پیغام مل جائے گا کہ اب آپ کو سونا ہے، مثال کے طور پر سونے سے آدھ گھنٹے قبل نہالیں اور پندرہ منٹ قبل کوئی کتاب پڑھیں‘ تسبیح لیکربیٹھ جائیں تاکہ اس کے بعد آپ کے پاس سونے کے سوا کوئی جواز نہ رہے۔
(۱۰)سب کو عادی بنائیں
گھر کے سارے افراد کو سویرے اٹھنے پر راضی کریں اور انہیں بھی اوپر دیئے گئے نسخے بتائیں تاکہ گھر کے تمام افراد جلدی سوجائیں اور کسی کے سونے میں خلل پیدا نہ ہو۔
(۱۱)ذہن الرٹ رکھیں
یہ سوچ کر سوئیں کہ سویرے اٹھتے ہی الارم بند نہیں کریں گے بلکہ اس کی آواز کچھ دیر سنیں گے تاکہ آپ نیند کی وادیوں سے مکمل طور پر باہر آجائیں پھر الارم بند کرکے دن گزرنے کی تیاری شروع کریں گے۔
(۱۲)خود فریبی سے دور رہیں
ایسا کچھ نہ سوچیں جس پر آپ عمل نہ کرسکیں، اس لیے سب کچھ آہستہ آہستہ کرنے کی عادت ڈالیں اور نہایت دیانتداری کے ساتھ اپنے معمولات کو سویرے اٹھنے میں مددگار بنائیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 514 reviews.