دنیا میں شاید ہی کوئی انسان ایسا ہو، جسے ذہنی دباؤ کا سامنا نہ ہوتا ہو۔ ملازمت، یوٹیلیٹی بلز یا زندگی کا کوئی نہ کوئی واقعہ آپ کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کرسکتاہے، تاہم اس کیفیت میں آپ کب تک رہتے ہیں، یہ آپ پر منحصر ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ ذہنی دباؤ کو کیسےمینج کرتے ہیں۔ عام طور پر ذہنی دباؤ سے دور رہنے کیلئے صحت بخش غذائیں، ورزش اور بھرپور نیند جیسے معمولات پر عمل کیا جاتا ہے۔ نیویارک کے ادارے الیون الیون ویلنیس سینٹر کے ہیلتھ کوچ جیکی ڈومبورگیان کا کہنا ہے، ’’ اگر ذہنی دباؤ آپ کے بالوں، جِلد اور ناخنوں سے ظاہر ہونے لگے تو آپ کبھی دباؤ کا شکار ہونا پسند نہیں کریں گی لیکن کچھ علامات ایسی ہیں، جو آپ کے ذہنی دباؤ کو ظاہر کرسکتی ہیں ‘‘۔
آنکھوں کی دیکھ بھال
کل کیا کرنا ہے؟ اس کی ٹینشن آج سے ہی شروع ہوجاتی ہے اور بعض اوقات کل کے متوقع حالات آج کی نیند اڑادیتے ہیں۔ نیند نہ آنے کی وجہ سے آپ کی آنکھوںکے نیچے پانی جمع ہوجاتا ہے اور وہ پھولنے لگتی ہیں۔ صبح آپ کی آنکھیں اور زیادہ خرابی ظاہر کررہی ہوتی ہیں۔ اگر آپ کو سیاہ حلقوں سے پاک خوبصورت آنکھیں چاہئیں تو ساری سوچوں کو بالائے طاق رکھ کر موبائل اسکرین اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائس بندکرکے بھرپور نیند لینے کی تیار ی کریں اور کیفین سے پا ک چائے جیسے کہ کیمومائل ٹی کا ایک کپ پئیں۔ اس سے آپ کو اچھی نیند آئےگی۔ اگر پھر بھی صبح آپ کی آنکھیں سوجی ہوئی ہوں تو ایک ٹھنڈا ٹھار چمچ ( جو فریج میں رکھا ہو) الٹا کرکے آنکھوںکے نیچے پھیریں۔ اس کے بعد آنکھوں کے نیچے الٹی مثلث بنا کر کنسیلر لگائیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے ناک سے چمک شروع ہو کرآپ کی آنکھوںتک بڑھتی چلی جائے گی اور اس سوجن کو چھپالے گی۔
خشک اور کھردری جِلد
اگر آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں توہو سکتاہے کہ آپ زائد مقدار میں پانی نہ پی رہی ہوں، خصوصاً موسم گرما میں زیادہ پانی نہ پینے سے ڈی ہائیڈریشن اور آپ کی جِلد کاغذ جیسی خشک ہو سکتی ہے۔ اس کے سدباب کے لیے آپ بہت سارا پانی پئیں، کم سے کم آٹھ گلاس اور وہ بھی ہر روز۔ جسم میں صحت بخش اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافے کیلئے آپ کو گرین ٹی پینے اور ایسی غذائیںکھانے کی ضرورت ہےجن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو، جیسے کہ کھیرے ، ٹماٹر، چقندر، تربوز یا ہری سبزیاں وغیرہ۔ فوری ہائیڈریشن کیلئے ایک سیرم استعمال کریں، جس میں ہیالیورونک ایسڈ (Hyaluronic Acid) ہو۔ یہ ایسا جزو ہے جوقدرتی طور پر آپ کے جسم میں موجود ہوتاہے اور پانی سے ہزار گنا زیادہ وزن رکھتاہے۔ یہ ہوا سے نمی جذب کرکے جِلد تک پہنچاتا ہے اور آپ کی جِلد دمکنے لگتی ہے۔
گہرے سانس لیں اور چنبل ایگزیمیا دور
ذہنی دباؤ کی وجہ سے جِلد کے مسائل بھی سامنے آتےہیںجیسے کہ ایکنی، چنبل یا ایگزیما۔ ذہنی دباؤ کی وجہ سے کورٹیسول (Cortisol) ریلیز ہوتا ہے، اس کی وجہ سے جسم میں ایسے ہارمونز پیدا ہوتے ہیں، جس سے آپ کے چہرے اور جِلد پر دانے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ذہنی دباؤ کی وجہ سے آپ کے جسم میں اچھے اور برے بیکٹیریاکا توازن بگڑ جاتاہے اوریہ آپ کے چہرے پر ایکنی کی صورت ظاہر ہونا شروع ہوتاہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ گہری سانسیں لیں (ایک لمبی سانس لے کر روک لیں اور چند سیکنڈز کے بعد آہستہ آہستہ اپنے منہ سےنکالتے رہیں)، اس سے اینگزائٹی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین اس کیلئے 10منٹ کا مراقبہ بھی تجویز کرتے ہیں۔ بہت سار ا پانی پینا اور متوازن غذا کھانا بھی اہمیت رکھتا ہے۔ پھل ، سبزیاں اور اعلیٰ معیار کا پروٹین بھی ان مسائل کے حل کیلئے لازمی ہیں۔
ذہنی دباؤ سے خارش کا مرض
ذہنی دباؤ کی وجہ سے بگڑنے والا ہارمون Dysbiosis پیدا ہوتا ہے، جس سے برے بیکٹیریا، اچھے بیکٹیریا پر حاوی ہوجاتے ہیں اور جِلد میں خارش ہونے لگتی ہے۔ جِلد کو پرسکون رکھنے کیلئے سانس کی مشق بہت کام آتی ہے۔ گہری سانس لینے سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور اس قسم کے مسائل کم پیدا ہوتے ہیں۔
بے داغ جلد کے اصول
شاید آپ میک اَپ کے ذریعے اپنی پسند اور خواہش کے مطابق جِلد کو چمکدار اور بے داغ بناسکتی ہیں، تاہم اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہر عورت جِلد کو فطری طور پر اچھی اور خوبصورت بنانے کی خواہاں ہوتی ہے، کیونکہ فطری خوبصورتی کا کوئی مقابلہ نہیں۔ درج ذیل باتوں پر عمل کرکے آپ فطری طور پر ایک چمکدار، بے داغ اور خوبصورت جِلد حاصل کرسکتی ہیں۔
اپنی جِلد کی ’ٹائپ‘ جانیں
کوئی بھی بیوٹی پراڈکٹ استعمال کرنے سے پہلے چہرے کی جِلد اور ساخت کا اندازہ لگانا ضروری ہے تاکہ جِلد کی ساخت کے مطابق اسی قسم کے میک اَپ کو ترجیح دی جا سکے ورنہ ایک مصنوعی قسم کا تاثر ابھرتا ہے اور جِلد انفیکشن کا شکار بھی ہو سکتی ہے ۔ متضاد میک اَپ یا بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال جِلد کو خراب کرنے کا باعث بنتا ہے ۔
سب سے اہم بات جو آپ کو معلوم ہونی چاہیے، وہ یہ ہے کہ آپ کی جِلد کی کیا ٹائپ ہے؟کیا آپ کی جِلد خشک ہے، حساس ہے، آئلی ہے یا ان سب کاکامبی نیشن ہے؟ آپ کو کون سی پراڈکٹس استعمال کرنی ہیں یا جِلد کے لیے آپ کو روزانہ کی بنیاد پر کیا کرنا ہے، یہ سب آپ مؤثر اور بہتر طور پر اس وقت کرپائیں گی اور آپ کی محنت نتیجہ خیز رہے گی، جب آپ کو اپنی اسکن ٹائپ کا علم ہوگا۔ مثلاً، اگر آپ کی جِلد آئلی ہے تو ایسی جِلد پر آئل بیسڈ موئسچرائزر سود مند ثابت نہیں ہوگا، تاہم خشک جِلد پر ان کا اثر سب سے بہترین دیکھا جاتا ہے۔خشک جِلد پر میک اَپ کے لئے پہلے جِلد کو نمی فراہم کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے تاکہ میک اَپ متوازن نظر آئے۔ جِلد کو نم نہ کرنے کی صورت میں چہرے پر دھبے پڑ جاتے ہیں، اگر آپ کی جِلد بے حد خشک ہے تو آپ نمی کے ساتھ ساتھ میک اَپ میں آئلی بیس یا فاؤنڈیشن کا استعمال کریں۔
حساس جِلدرکھنے والی خواتین میک اَپ کے معاملے میں احتیاط برتیں۔ چکنے فاؤنڈیشن کو بالکل استعمال نہ کریں جبکہ خشک فاؤنڈیشن یا خشک بیس کا استعمال ان کی جِلد کے لئے مناسب رہتا ہے۔
دُرست پراڈکٹس کا استعمال
جب ایک بار آپ اپنی جِلد کی ٹائپ کے بارے میں جان لیں گی، تو اس(باقی صفحہ نمبر60 پر )
(بقیہ:ذہنی دباؤ آپ کی خوبصورتی کو متاثر کرسکتا ہے! )
کے بعد ہی آپ اپنی جِلد کے لیے درست پراڈکٹس کا انتخاب کر پائیں گی۔ اس کے علاوہ، آپ کو اس بات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ آپ کی جِلد کو ہر موسم کے حساب سے مختلف پراڈکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں آپ کی جِلد کو الگ طرح کے پراڈکٹس کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ سردیوں کے موسم میں آپ کی جِلد کو کچھ اور طرح کے پراڈکٹس کی ضرورت پڑے گی۔ اگر آپ کی جِلد حساس نہیں ہے تو آپ کو ہر موسم کے حساب سے مختلف پراڈکٹس کا استعمال کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں تجربات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
موئسچرائزنگ کی اہمیت:اپنی جِلد کو کبھی خشک نہ ہونے دیں۔ اپنی جِلد کو کم از کم اس حد تک ہر وقت موئسچرائز رکھیں کہ جِلدڈی ہائیڈریشن محسوس نہ کرے۔ اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی جِلد کی ٹائپ کے مطابق موئسچرائزر استعمال کررہی ہیں، تاکہ آپ کی جِلد صحت مند رہے۔ موئسچرائزنگ کو کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ یہ آپ کی جِلد کو تروتازہ اور بحال رکھنے میں معاون رہتی ہے۔ پانی کی کمی جِلد کو بھی متاثر کرتی ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے جِلد خشک اور بدرنگ ہو جاتی ہے۔ آپ دن بھر میں پانی کی زیادہ مقدار پی کر اپنی جِلد کو نرم، ملائم اور ترو تازہ بنا سکتی ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں