ہمارے تسبیح خانہ میں پانچ لنگر روزانہ چلتےہیں‘ انسانوں کا لنگر‘ بلیوں کا لنگر‘ پرندوں کا لنگر‘ مچھلیوں کا لنگر‘ چونٹیوں کا لنگر اور پتہ نہیں مجھے کس کے طفیل روٹی مل رہی ہے۔یہاں تسبیح خانہ میں خدمت کرنے والوں کو میں نے کہا کہ اللہ والو!اللہ کی رضا کے لیے خدمت کرو۔پرندوں، جانوروں، ان بے زبانوںکی تمہیں پتہ ہی نہیں کہ کتنی دعائیں مل رہی ہیں اور ملیں گی۔ بعض دعائیں ایسی ہوتی ہیں جو دنیا کا کام بنواتی ہیں،جو دنیا کی مشکلات ٹلواتی ہیں۔
تم پر عذاب نہ ٹوٹ پڑے
ہم ٹھٹھہ کے سفر میں تھے تو محی الدین ہاشمی بھی ہمارے ساتھ تھے ،بڑے درویش آدمی ہیں۔ مجھے ایک واقعہ سنانے لگے کہ فلاں بڑاآدمی غالباً جج تھا ، اُس کے گھر میں بلی نے بچے دیئے اور اُس کی بیوی نے کہا کہ ان کو نکالو یہ گھر میں گند ڈالتے ہیں۔گھرو الوں کے خواب میں کسی نے دہشت ناک آواز میں کہا خیال کرنا ان بچوں کا اکرام کرناکہیں یہ نہ ہو کہ تم پر عذاب ٹوٹ جائے۔
بلی کے ساتھ بد سلوکی سے پورا گھر تباہ
ہمارے بلوچوں کے ایک سردار الٰہی بخش خان صاحب کہنے لگے کہ کسی کے گھر میں بلی نے بہت سارے بچے دیئے۔وہ بلی کے بچوں کو نکالتے اور بلی انہیں دوبارہ لے آتی، اسے کوئی محفوظ جگہ نہ مل رہی تھی۔سخت سردی کا موسم تھا اور اوپر سے بارش شروع ہوگئی گھر والوںنے بلی کے بچوں کو ٹوکرے میں ڈال کر باہر درخت کے نیچے رکھ دیا۔درخت سے بارش کا پانی ٹپک رہا تھا۔بلی کے بچوں کو درخت کے نیچے رکھا ۔ اب بچے بھی اور بلی بھی بیچاری سردی سے روئیں چیخیں اور بلی کے بچے تو بہت نازک ہوتے ہیں۔ میں نے تجربہ کیا ہے کہ سخت گرمی میں جہاں ہمارا دم گھٹتا ہے ، جہاں آکسیجن نہیں ملتی بلی کے بچے وہاں رہتے ہیں، ان کی نشوونما وہیں ہوتی ہے۔
الٰہی بخش صاحب کہنے لگے کہ: خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ بچے بھی خاموش ہو گئے اور بلی بھی خاموش ہوگئی اور اس گھر کی چھت گری اور گھر والے بھی خاموش ہوگئے۔ بلی بھی مر گئی، بچے بھی مر گئے اور وہ گھر والے بھی مر گئے۔دعائوں کا ایک نظام ہے اور بددعائوں کا بھی ایک نظام ہے۔ یہ دعائیں اللہ والوں سے ملتی ہیں اورجانوروں سے بھی ملتی ہیں۔ہماری عقل اور سمجھ کام نہیں کرتی ورنہ دعائیں بولنے والوں سے بھی ملتی ہیں اور بے زبانوں سے بھی ملتی ہیں۔(جاری ہے
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں