بددعا کا علاج استغفار
روحانی استخارہ کرنے پر بعض لوگوں کی پریشانی کی وجہ یہ ملتی ہے کہ کوئی بددعا ایسی ہے کہ جو اس کا تعاقب کررہی ہے۔ اُس کا علاج صرف ایک چیز ہوتی ہے اور وہ ہے استغفار، توبہ اللہ جل شانہٗ سے معافی مانگنااور اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ سے ٹھیک کروانا ۔
کملی والےﷺ کی دعاسے کامیابی
ہم سب سے پہلے سرورِ کونینﷺ کی دعائیں لیںجیسا کہ میں نے حدیث مبارکہ کا مفہوم عرض کیا ہے کہ وہ شخص سر سبز و شادا ہوجائے جو میری بات سنے اور اُسے میری امت تک پہنچا دے اور جس کو میرے آقا کملی والےﷺ کی دعا لگ گئی جس نے سرورِ کونینﷺ کی دُعا کو حاصل کرلیاوہ دنیااور آخرت میں کامیاب ہوگیا۔
بلی کی خدمت پرمشین چل پری
ہمارے ایک ساتھی میرے پاس آئے اور علیحدگی میں مجھے ایک بات بتائی۔ میں نے انہیںکہا کہ یہ بات سب کو بتائو تو انہوں نے سب کو بلا کر بتایا ۔ہماری ایک کھنڈر والی بیاض ہے ، خاندانی بیاض ہے، اسے وہ ٹھیک کررہے ہیں۔اس کی 90 ہزار کاپیاں فوٹو اسٹیٹ کر دی ہیں ۔وہ کہنے لگے کہ ایک فوٹواسٹیٹ کی مشین مجھے ڈسٹرب کرہی تھی،پریشان کررہی تھی۔ ہمارے گھر میں بلی ہے اور اس نے بچے دیئے ہوئے ہیں۔ہم اِس کی خدمت کرتے ہیں اسے دودھ وغیرہ ڈالتے ہیں وہ بچوں کی خدمت کرتی ہے اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہے۔اس کے بچے گھر میں کھیلتے کودتے پھر رہے ہیں۔کہنے لگے مشین ڈسٹرب کر رہی تھی میں نے اہلیہ سے کہا:بلی کو دودھ ڈال دیں ۔ جب بلی کو دودھ ڈالیںگے تو مشین ٹھیک ہوجائے گی اگر پھر مجھے مشین تنگ کرے تو میں کہوں بلی کو دود نہیں دیاناں؟صبح یا شام کو دودھ نہیں دیاناں؟اہلیہ کہنے لگیں گھر کی مصروفیات کی وجہ سے نہیں ڈالا، ابھی ڈالتی ہوں ، ادھر بلی کو دودھ ڈالا اُدھر مشین ٹھیک ہو گئی۔ میں نے پوچھا ایسا کتنی دفعہ ہوا کہنے لگے کہ5 ،4مرتبہ ایسا ہوا اور یہ سچ ہے‘ میرے پاس بے شمار ایسے واقعات ہیں کہ کسی جانور کی خدمت کی اور اس کی دعا سے کام بن گیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں