آپ کے دل میں بڑے بڑے خواب ہوں گے کس کے دل میں نہیں ہوتے۔ قدرت کی عظیم تخلیق اشرف المخلوقات کے دل میں ہونے ہی چاہئیں۔ خدا نے یہ زندگی دی ہے ان خوابوں کی تکمیل کے لیے اس کے لیے سخت محنت کریں لیکن محنت سے پہلے عزم جواں صحت مند دل بہت ضروری ہے! دل تندرست تب ہوتا ہے جب انسان اپنے اندر جواں عزم رکھے۔ انسان ہر لمحے دل کو اس حقیقت پر مرکوز رکھے کہ تیری قوت لامحدود ہے‘ بے حساب ہے‘ سویرا ہوا ہے۔ اٹھ آج کا منصوبہ بنا! عزم جواں سے کام لے‘ کام کے راستے پر بڑھتا جا راستہ سب کے لیے کھلا ہے۔ جو خود اعتمادی رکھ کر چلیں گے وہ نصب العین کو حاصل کریں گے جومایوس ہوکر پڑے رہیں گے وہ تڑپ تڑپ کر جان دیدیں گے کاہل ہوکر ہاتھ پسارے بیٹھے رہیں گے اور دوسروں کو دیکھ کر حسد سے جلتے رہیں گے۔
انسان اٹھ! خود کو پہچان! سفر لمبا ہے لیکن منزل پر تیرے خوابوں کا خوبصورت شہر آباد ہے‘ جہاں سکھ ہے زندگی کے راستے پر چلتے ہوئے اپنے طاقتور وجود کو قائم رکھ۔ تیرے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے‘ وسائل کا پورا بندوبست کرتی ہوئی قدرت تیرے ساتھ چل رہی ہے۔ یقین کرنا محنت کر اگر تو اپنے وجود کو پہچانے رکھے گا تو اپنے خوبصورت خوابوں تک زندگی کے نصب العین تک پہنچے گا اور عظیم خوشی کا لطف اٹھائے گا اور یہ یقین اور جواں عزم راستے کے ایک ایک قدم کو بھی مسرت آمیز بنادے گا۔ جواں عزم کرنے کے بعد چاہیے ہمت اور پھر ہمت۔ آپ بھی تین حروف کی اس خوبی کو اپنا کر اپنی زندگی کو کامیاب سکھی اور آسودہ بناسکتے ہیں۔ یہ ایک طرح کی ایسی عظیم خوبی ہے جس شخص میں حوصلہ‘ امنگ‘ لگن اور خوداعتمادی جیسی دوسری اہم ترین خوبیوں کو پیدا اور شگفتہ کرتی ہے۔ ایک عظیم فلاسفر نے کہا ہے: ’’نوجوانو! اگر تم کچھ کرنا چاہتے ہو تو باہمت اور مضبوط بنو‘ بغیر ہمت کئے اس دنیا میں کچھ بھی اہم ترین کام نہیں کیا جاسکتا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں