Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اپنی خوشی کی خاطر دوسروں کے لیے تکلیف کا سبب نہ بنیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ دنوں اپنے علاقہ کے ایک مطب پر بیٹھا تھا‘ حکیم صاحب کے ساتھ پرانی سلام دعا ہے اس لیے اکثر ان کے پاس جاکر بیٹھ جاتا ہوں‘ گزشتہ دنوں عجیب واقعہ ہوا‘ میں مطب پر بیٹھا کہ ایک صاحب آئےحکیم صاحب نے آنے والے صاحب کا اٹھ کر استقبال کیا بندہ نے بھی حکیم صاحب کی تائید کرتے ہوئے ان صاحب کا استقبال کیا‘ معلوم ہوا کہ وہ صاحب حکیم صاحب کے دیرینہ جگری دوست ہیں۔ حکیم صاحب نے کہا آپ آج بہت عرصہ بعد ہمارے دواخانہ پر تشریف لائے ہیں؟انہوں نے کہا حکیم صاحب میں کافی دنوں سے سخت پریشان ہوں‘ اتنا کہہ کراس صاحب نے رونا شروع کردیا‘ ان کے چہرے پر سخت پریشانی کے آثار واضح طور پر نظر آرہے تھے۔ حکیم صاحب نے دوست کو حوصلہ دیا اور کہا: بھائی روئیں مت آپ مایوس نہ ہوں میرے دوست آپ تو بڑے باہمت انسان ہو۔ اللہ تعالیٰ نے تمام مومنین کو مصیبت اور پریشانی کے وقت نماز پڑھنے اور صبر کرنے کا حکم دیا ہے آپ اپنا مسئلہ بیان کریں اللہ بہتری کرے گا۔انہوں نے کہا: حکیم صاحب پورا ایک ماہ ہوگیا ہے‘ میری مکمل فیملی ایک انہونی بیماری میں مبتلا ہوگئی ہے‘ہم سب کی نیند اڑ گئی ہے غضب تو یہ ہوا ہے میری ایک بیٹی میٹرک کی طالبہ ہے وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ہیں۔حکیم صاحب نے کہا: ایسا کیا ہوگیا ہے خیر تو ہے پوری فیملی نے کیا ایسا کچھ کھالیا ہے جس سے نیند
اڑ گئی ہے۔اس نے کہا: حکیم صاحب ہمارے قریبی ہمسائے کے بڑے بیٹے کی شادی تھی ان لوگوں نے شادی سے دس دن پہلے ہی ساری ساری رات اونچی آواز سے گانے لگائے رکھے، ڈھول باجے کے ساتھ ساتھ ڈانس ہوتا رہا ‘منچلوں نے شور شرابا کیے رکھا، لڑکے وقفہ وقفہ سے بارود کے پٹاخے بجاتے رہے، ہمسایوں کی ان بری حرکات کی وجہ سے میری پوری فیملی کو شدید ذہنی کوفت ہوئی ۔ ہم کانوں میں انگلیاں دے کر بیٹھتے۔ساری رات عذاب میں گزرتی‘ شور کی وجہ سے سردرد‘ بے خوابی کے مریض بن گئے۔ بیٹی ان دس دنوں کی وجہ سے الگ بیمار ہے۔ اگر ان سے کچھ کہتے تو وہ لڑنے کو آتے کہ ہماری خوشیاں کیوں خراب کررہے ہو؟ چند دن کی تو بات ہے۔ کچھ نہیںہوتا۔محترم قارئین! اس شخص کی گفتگو سن کر میں ماضی میں چلا گیا کچھ عرصہ پہلے میرے ایک دوست کے بیٹے کی شادی تھی بارات بس پر جارہی تھی بس اندر اور چھت پر لوگوں کے ہجوم سے بھری ہوئی تھی پٹاخے بجانے والا سامان وافر مقدار میں بس میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق لڑکی والوں کے گائوں جاکر پٹاخے بجانے کی خاطر رکھ دیا گیا۔ جب بس کچھ دیر بعد فراٹے بھرتی ہوئی آبادی سے باہر سنسان جگہ پر پہنچی بس میں موجود کسی بندہ نے سگریٹ پینے کے بعد بچی ہوئی سگریٹ لاعلمی میں پٹاخے بجانے والے سامان پر پھینک دی چند سیکنڈ بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا پوری بس کو آگ لگ گئی بس قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جاگری قیامت صغریٰ برپا تھی چھوٹے چھوٹے بچوں، عورتوں، مردوں کی چیخ و پکار نے آسمان سر پر اٹھالیا متعدد لوگ جل کر راکھ ہوگئے جو زندہ بچے وہ بھی شدید زخمی ہوگئے۔محترم قارئین! پاکستان میں ہم اکثر ایسے واقعات اخباروں میں پڑھتے اور لوگوں سے سنتے ہیں اس کی وجہ صرف اور صرف دین سے دوری، اللہ رب العزت کے احکامات کا سرعام مذاق اڑانا اور حضور اکرمﷺ کے طریقوں پر عمل نہ کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسی تمام خرافات سے بچائے اور صراط مستقیم پر چلائے آمین۔(حکیم محمد صادق، مظفر گڑھ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 553 reviews.