محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ باقاعدگی سے پڑھتا ہوں بہت خوبصورت رسالہ ہے انسانیت کی خوب خدمت ہورہی ہے۔ بہت سے نسخے ٹوٹکے انسانیت کیلئے رہنمائی ہے میں بھی ایک نسخہ آپ کی نذر کررہا ہوں یہ نسخہ مجھے ایک صاحب نے دیا کہ جوڑوں اور پٹھوں کے درد وغیرہ کیلئے بہترین ہے۔ میرا ذاتی مشاہدہ تو نہیں ہے البتہ جس نے کیا ہے وہ کہتا ہے لاجواب ہے۔(۱)گودا کوار گندل ½کلو، (۲)دیسی گھی ½کلو، (۳)سونٹھ ½پائو(۴)چوب چینی½پائو (۵)دیسی انڈے 12عدد (۶)سوجی½پائو، (۷)گری(کھوپرا) مناسب لیں، (۸)دیسی شکر حسب ذائقہ۔ترکیب: گودا کوارگندل دیسی میں بھون لیں سوجی سونٹھ چوب چینی گرائنڈ کرلیں۔ شکر ملالیں انڈے پھینٹ کر حل کرلیں۔ حلوا تیار ہے صبح و شام ایک چمچ بطور حلوا لیں۔ جوڑوں کے درد پٹھوں کے درد کھچائو اکڑائو جسمانی کمزوری وغیرہ کے لیے مفیداور موثر ہے۔ (پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں