سمجھ نہیں آرہی! تھیلی سے پیسے ختم کیوں نہیں ہورہے؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری سے تعلق 2014ء کے رمضان المبارک میںبنا۔ ہمیں کسی نے رمضان کا رسالہ ہدیہ کیا۔ بس وہ اور آج کا دن‘ ہر رسالہ ہمارے گھر باقاعدگی سے آتا ہے۔ ایک مرتبہ عبقری رسالہ میں ’’برکت والی تھیلی ‘‘ کا مکمل عمل پڑھا۔ دفتر ماہنامہ عبقری سے اسم اعظم کی دم شدہ ’’برکت والی تھیلی‘‘ منگوالی‘ تھیلی میں سےایک بروشر نکلا جس میں تفصیل سے عمل لکھا گیا تھا۔ تمام گھر والوں نے یہ عمل کرنا شروع کردیا۔ ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ صرف 129 مرتبہ صبح اور 129 مرتبہ شام کو سورۂ کوثر پڑھ کر دم کرنے سے ہمارے رزق میں برکت شروع ہوگئی‘ پہلے شوہر کی تنخواہ آتی تو پندرہ تاریخ کے بعد دراز میں پائی دستیاب نہ ہوتی مگر اب پورا مہینہ گزر جاتا ہے مگر تھیلی میں کچھ نہ کچھ پیسے موجود رہتے ہیں۔ تھیلی کبھی خالی نہیں ہوئی۔ مجھے تو کئی مرتبہ لگتا ہے کہ سورۂ کوثر پڑھنے سے تھیلی میں رکھے پیسے اکثر ڈبل ہوجاتے ہیں‘ یہ میرا گمان ہے برکت کا نظام ‘ کچھ ہے ضرور جو شاید میری سمجھ میں نہیں آرہا۔ واقعی تھیلی اور اس پر کیے گئے عمل میں برکت ہے اور میں جاگتی آنکھوں سے یہ برکت دیکھتی اور محسوس کرتی ہوں۔ اسی طرح ایک مرتبہ ہمارے گھر کی پانی کی موٹر خراب ہوگئی تھی مکینک کہتا تھا کہ 20ہزار سے 25ہزار روپے لگیں گے اسکی بورنگ اور فٹنگ وغیرہ دوبارہ کروائیں‘ میں نے سارا دن جب بھی وہاں جاتی تو 41مرتبہ سورئہ کوثر پڑھ کر موٹر پر دم کردیتی۔ سورۃ کوثر کی برکت سے صرف 500روپے میں موٹر ٹھیک ہوگئی اور وہ بھی مکینک نے کہا کہ یہ میں نے اپنے آنے کی فیس لی ہے آپکی موٹر تو ٹھیک ہے۔پہلے مجھے نہ تو ذہنی سکون تھا اور ٹینشن اور ڈپریشن بہت زیادہ تھا ‘ ماہنامہ عبقری سے مجھے یہ وظیفہ ملا سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ئٍ قَدِیْرٌ اس وظیفے کو پڑھنے سے سکون ہے‘ نماز پڑھتے ہیں‘ ساری پریشانیاں ختم ہوگئی اور جو چھوٹی چھوٹی پریشانیاں آتی ہیں وہ اللہ کی طرف سے ٹھیک ہو جاتی ہیں۔چھوٹی موٹی بیماری آئی تو عبقری دواخانہ کی ادویات گھر میں ہوتی ہیں فوری آرام آجاتا ہے۔(ج، گجرات)
برکت کا انوکھا نظام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تسبیح خانہ میں ہر جمعرات آپ کا درس سننے آتی ہوں‘ یہاں بے شمار قیمتی موتی لے کر جاتی ہوں اور لوگوں میں بانٹتی ہوں جس سے ان کو بھرپور فائدہ ہورہا ہے اور میرے بھی کام سنور رہے ہیں۔ایک مرتبہ آپ نے درس میں سورۂ کوثر اور برکت والی تھیلی کا مکمل عمل بتایا۔ میں نے اپنے پاس بھی ’’برکت والی تھیلی‘‘ رکھی ہوئی ہے اور صبح و شام اس پر 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر دم کرتی ہوں اور جب بھی پیسے رکھتی یا نکالتی ہوں تو ایک مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر دم کردیتی ہوں۔ بہت کمال کی چیز ہے۔ مجھے اب پیسوں کے متعلق کوئی فکر نہیں رہتی‘ بے فکر ہوگئی ہوں۔اب تو میں نےدفتر ماہنامہ عبقری سے اسم اعظم کی دم شدہ ’’برکت والی تھیلی ‘‘ منگوا کر اپنے محلے میں بھی چند خواتین کو دی ہے اور انہیں مکمل عمل سمجھا دیا ہے۔ چند ہفتوں بعد ہی ان خواتین کا خود کہنا ہے کہ ہمیں سورۂ کوثر پڑھنے اور برکت والی تھیلی سے بہت فائدہ ہورہا ہے۔ اب پیسے ختم ہی نہیں ہوتے۔ میں ہنڈیا جب بھی پکاتی ہوں سورۂ کوثر پڑھتی رہتی ہوں ‘ ذائقہ ہی الگ ہوتا ہے‘ بہت برکت رہتی ہے۔(اہلیہ نوازش لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں