محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ ہر جمعرات درس سننے تسبیح خانہ میں لازمی جاتے ہیں۔ درس میں آنے سے ایمان تازہ ہو جاتا ہے اللہ کی طرف رجوع بڑھتا ہے۔مسائل حل ہوتے ہیں۔میرے والد صاحب ایک مقدمہ میں پھنسے ہوئے تھے‘ کافی عرصہ ہوگیا کچھ بھی پیش رفت نہیں ہورہی تھی‘ ہر پیشی پر اگلی تاریخ مل جاتی اور بعض اوقات تو سماعت ہی نہ ہوتی اور اگلی تاریخ لے کر والد صاحب گھر تشریف لے آتے۔ میں نے عبقری رسالہ میں سے دیکھ کر یہ وظیفہ خاص طور پر اپنے والد کے مقدمہ کی نیت کرکے پڑھنا شروع کردیا۔ میرے والد نے بھی سارا دن کھلا پڑا‘جب اگلی پیشی ہوئی تو مقدمہ میں حیران کن طور پر پیشرفت ہوئی اور جج صاحب نے دونوں پارٹیوں کو سنا۔ امید ہے اب دو سے تین پیشیوں میں مقدمہ کا فیصلہ ہوجائے گا۔
کوئی بھی مشکل پریشانی یا الجھن ہو صرف یہی وظیفہ اپنی پریشانی کا تصور کرتے ہوئے سارا دن کھلا ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد کام بن جاتا ہے۔ ’’حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل یَاوَارِثُ یَانَصِیْرُ‘‘ (بنت پرویز اقبال شمسی، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں