مگراب برتن دھوتا ہوں تو وہ مشکور ہوتی ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری سے جو سب سے کامیاب وظیفہ میں نے پایا( ویسے تو سارے ہی لاجواب ہیں‘ بس ہمارے پڑھنے میں کمی ہے) وہ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا ﴿الفرقان۷۴﴾میں یہ دعا ہروقت کھلی پڑھتا ہوں‘آپ یقین کریں پہلے میرے گھر میں میری حیثیت ایک نوکر سے بھی کم تھی‘ ہرطرف میری بیوی کا راج تھا‘ میں گریجوایٹ ہوں مگر وہ میٹرک۔ اس کے باوجود وہ ہر شعبے میں مجھ پر چھاچکی تھی‘ میری صحت دن بدن کمزور ہورہی تھی اور جیسا آپ فرماتے ہیں: ’’اللہ چارپائی سے لگا دینے والی بیوی سے بچائے‘‘ اس دعا کے پڑھنے کے بعد میں اپنے آپ کو مرد محسوس کرنے لگا ہوں‘ اب گھر کے برتن بھی دھوتا ہوں تو وہ میری مشکور ہوتی ہے۔ پہلے گھر کے کام کرنے کے باوجود خوش نہ ہوتی تھی‘ پہلے دن رات صرف لڑائی ہوتی تھی‘ کئی کئی دن ہم بولتے نہیں تھے‘اب ایسے ہوگیا ہے جیسے ابھی ابھی شادی ہوئی ہے‘ یہ سب اسی دعا سے ہوا ہے‘ میں نے خود اپنی آنکھوں سے ساری کایا پلٹتے دیکھی ہے۔ اب وہ خود ماشاء اللہ عبقری رسالہ کی قاریہ ہے۔(ا‘ شاہدرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں