محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ تین چار سال سے مسلسل عبقری اور تسبیح خانہ سے وابستہ ہوں‘ آپ کا ہر درس‘ روحانی کلاس‘ حلقہ کشف المحجوب میں حاضری دے کر فیض یاب ہوتا ہوں۔ میں درس میں آپ کے انتہائی دائیں جانب بیٹھتا ہوں‘ یہ میری پسندیدہ جگہ ہےکیونکہ یہاں سے درس سننا اور آپ کو دیکھنا‘ بڑا دلکش اور روح پرور ہوتا ہے۔پہلے دو تین سال میں نے کسی بھی یہ پتہ نہ چلنے دیا کہ میں ہر جمعرات کو کہاں جاتا ہوں حتیٰ کہ اپنی اہلیہ کو بھی نہیں بتایا کیونکہ ہمارے گھر یا خاندان میں بھی ایسی جگہوں پر جانے والوں کو اچھا نہیں سمجھا جاتا‘ میں نے اپنی بیوی کو آپ کے درس بھی سنوائے‘ مگر اس پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ وہ شروع سے ہی میرے گھر دیر سے آنے پر خفاء رہتی ہے اور خاص طور پر ہر جمعرات وہ مجھ سے ناراض ہوتی ہے اور صلح ہونے میں دو تین دن لگ جاتے ہیں‘ مگر میں تسبیح خانہ نہیں چھوڑ سکتا‘ میں صرف اتنا ہی سوچ لوں کہ جمعرات کو تسبیح خانہ نہیں جانا تو میرا دل غم میں ڈوب جاتا ہے۔ تسبیح خانہ میں آنے کے بعد میری زندگی بدل گئی ہے‘ پہلے جو نفرت اور انتقام کی کیفیات رہتی تھیں اب صبر شکر اور اللہ تعالیٰ کے احسانات کے بوجھ تلے دبے ہوئے نہایت عاجزی اور مسکینی کے ساتھ تبدیل ہوگئی ہیں۔بہت رکاوٹوں اور بیوی کے مسلسل دباؤ کے باوجود میں بڑی استقامت کے ساتھ آپ کے در سے وابستہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے۔ تسبیح خانہ میں جڑنے سے پہلے خیبرپختونخوا میں ایک اللہ والے سے روحانی تعلق ہے‘ آپ کا در بھی مجھے اس جگہ روحانی تعلق کی وجہ سے ہی ملا ہے۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے مانگا کہ خیبرپختونخوا تو میں سال کے بعد ہی جاسکتا ہوں‘ اے اللہ! تو مجھے کوئی ایسا اللہ والے کا در عطا کردے جو لاہور کے اندر ہی ہو اور میں ان سے مسلسل رابطہ میں رہ سکوں‘ آپ یقین کیجئے اس دعا میں میرے گمان میں لاہور کی جو لوکیشن آئی تھی عبقری عین اسی جگہ واقع ہے۔ دفتر سے واپسی ہر روز آپ کا کوئی نہ کوئی درس کانوں میں ہینڈ فری لگا کر موبائل سے سنتا ہوں‘ دل کے لطائف بڑھ رہے ہیں‘ رونے کی کیفیات‘ عشق رسول ﷺ اور اللہ اور اس کے دوستوں اولیاء اللہ سے لگاؤ بڑھ رہا ہے۔ میں بہت مسرور ہوں لیکن اکثر ان کیفیات سے پریشان بھی ہوجاتا ہوں‘ دل میں خواہش یہ ہے کہ تسبیح خانہ میں وقت گزاروں۔ (امیرخان‘ شاہدرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں