جسمانی کمزوری اور
بھنی ہوئی شکرقندی
میرا چہرہ بے رونق ہے اور جسم بھی دبلا پتلا ہے جس کی وجہ سے میں احساس کمتری کا شکار ہوں۔ دوستوں میں سب سے کمزور ہوں مجھے بتائیے کیا کروں؟ کیسے میری صحت بہتر ہوسکتی ہے۔ (قاری ریحان حیدر، ٹوبہ ٹیک سنگھ)
مشورہ: کچھ لوگ وراثت میں ہی دبلاپن لے کر آتے ہیں۔ اب مجھے معلوم نہیں آپ کے گھر والے جسامت میں کیسے ہیں۔ بزرگ کہتے ہیں کچھ لوگ ایسے ہیں جو کھاتے بکری کی طرح اور سوکھتے ہیں لکڑی کی طرح۔ بہرحال آپ بالکل پریشان نہ ہوں۔ صبح سویرے اٹھنے کی عادت ڈالیے۔ مسجد میں جاکر باجماعت نماز فجر ادا کیجئے اور پھر آدھا گھنٹہ صبح کی سیر کیجئے۔ دو اخروٹ اور پانچ بادام کھائیں۔پھر جو بھی ناشتا کرتے ہیں وہ کرلیجئے۔ دن میں ایک بار تین کیلوں کا ملک شیک ضرور پئیں۔ آپ نے ایک ماہ روزانہ یہ معمول جاری رکھنا ہے۔ صحت کے لیے کیلا بہت مفید ہے۔ اب سردی کا موسم آرہا ہے۔ بھنی ہوئی شکرقندی بھی جسم کو موٹا کرتی ہے۔ آپ کے چہرے پر رونق آجائے گی۔ رنگ بھی صحیح ہو جائے گا۔ اس عمر میں زیادہ گرم چیزیں نہیں کھانی چاہئیں اور نہ ہی رات کو ٹی وی پر فضول پروگرام دیکھنے چاہئیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں