Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوہراب سگریٹ نہ پئے گا! ٹانسلز! چار ٹوٹکے آزمائیے بچی کی جنات سے حفاظت بیٹی کی شادی کی وجہ سے پریشان گھٹنوں کا لعاب ختم 6 بیٹیاں ہیں! بیٹے ک

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

اگست کے جوابات
1۔شوہر‘ بھائی‘ والد یا کوئی عزیز کیسے ہی نشہ میں مبتلا کیوں نہ ہو‘ بس درج ذیل عمل کریں۔ہر قسم کے نشہ اور عادت بد سے نجات مل جائے گی۔ آپ کے شوہر توصرف سگریٹ پیتے ہیں‘ عمل کیجئے ‘ سگریٹ چھوڑ دینگے۔صبح سویرے بیدار ہو کر پاک صاف ہو کر فجر کی اذان سے پہلے 19 مرتبہ سورۂ لہب پڑھ کرجس شخص کا تصور کر کے دم کریں گے انشاءاللہ 21 دن میں وہ شخص شراب ‘ زنا‘ چرس اور عادت بد سے چھٹکارا پائے گا۔ 2۔ ان برائیوں کا عادی شخص جب رات گہری نیند سو جائے تو اس کے قریب سرہانے کی طرف کھڑے ہوکر سورة المائدہ کی آیت 90 ایک مرتبہ اتنی آواز سے پڑھیں کہ سونے والے کی نیند خراب نہ ہو۔ چالیس روز کے اس عمل سے انشاءاللہ عادت بد سے نجات مل جاتی ہے ۔(شبانہ سلیم‘ لاہور)
2۔ٹانسلز کیلئے چار ٹوٹکے آزمائیے‘ ان شاء اللہ چند دنوں میں ہی فرق محسوس ہوتا ہے۔ (1) نہا ر منہ اور عصر کے وقت ۲ چمچ شہد گرم پانی میں ملا کر چائے کی طر ح پیا جائے ۔ (2)مہندی کے پتے ابال کر نمک ملا کر صبح اور شام غر غرے کیے جائیں۔ (3 ) قسط شیریں100 گرا م ، شہد300 گرام ملا کر رکھیں ، صبح اور شام ایک ایک چمچ کھائیں ۔ بڑو ں کے لیے بڑا چمچ، بچوں کے لیے چائے وا لا چمچ استعمال کریں۔ (4 ) املتا س کا گودا 6 گرام + گلا ب کے پھول 6گرام، پانی میں ابال کر دو تین با رغرا غرے کرنا بہت مفید ہے ۔ (ثاقب مجید‘کراچی)
3۔بہن آپ نے قارئین سے اپنی بچی کے حوالے سے مدد مانگی کہ اس پر جنات کا سایہ ہے۔ آپ شیخ الوظائف کا بتایا لاجواب عمل ’’اذان اور افحسبتم کا عمل‘‘ کیجئے۔عمل یہ ہے کہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کر بچی کے دونوں کندھوں پر دم کریں۔ گھر کا ہرفرد کرے تو زیادہ بہتر ہے‘ جتنا زیادہ پڑھیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ (رشیدہ بی بی‘ پشاور)
4۔ آپ کا سر گنجا ہورہا اور خون کی کمی ہے تو عبقری دواخانہ کا طب نبوی ہیئر آئل اور فٹنس فولاد ٹانک مستقل مزاجی سے استعمال کریں‘میرا آزمودہ ہے۔ (راشد شکیل‘راولپنڈی)

 

اکتوبر کے سوالات
1۔محترم قارئین السلام علیکم! اپنی بیٹی کا مسئلہ لیکر حاضر ہوئی ہوں! بیوہ عورت ہوں‘ بچی کی عمر گزرتی جارہی ہے‘پندرہ سال سے دھکے کھارہی ہوں‘ بیٹی کے رشتہ کی وجہ سے پریشان ہوں‘ رشتے آتے ہیں‘ غربت دیکھ کر چلے جاتے ہیں‘ واپس دوبارہ کوئی نہیں آتا۔ میں بیمار رہتی ہوں‘ خدا کیلئے مجھے کوئی عمل بتائیں‘ اگر آج مجھے کچھ ہوجائے تو بچی کہاں جائے گی؟خدارا مجھے اپنا آزمودہ وظیفہ عطا فرمادیں‘ رہتی دنیا تک دعائیں دیتی رہوں گی۔ (ایک پریشان ماں)
2۔قارئین السلام علیکم! میرا بیٹا 28 سال کا ہے‘ پانچ سال سے بیکار بیٹھا ہوا ہے‘ کوئی نوکری نہیں کرتا‘ بہت زیادہ تنگ کرتا ہے‘ بہنوں سے لڑتا ہے‘ ادھار لاکر کھاتا رہتا ہے‘ اس کیلئے کچھ بتائیں۔ڈھیروں دعائیں دوں گی۔ (ش، راولپنڈی)
3۔محترم قارئین السلام علیکم!میرے گھٹنوں میں عرصہ تین چار سال سےشدید تکلیف ہے‘ میرے بڑے لڑکے نے ہڈیوں کے ڈاکٹر کو لے جاکر دکھایا‘ ڈاکٹر نے ایکسرے لکھ کر دیا‘ ایکسرے دیکھ کر بتایا کہ آپ کے گھٹنوں میں لعاب ختم ہوچکا ہے‘ چار ماہ اسی ڈاکٹر سے علاج کروایا مگر کچھ فرق نہ پڑا‘ بعد میں مزید ایک ڈاکٹر‘ ایک ہومیوڈاکٹر‘ ایک حکیم صاحب سے بھی چند ماہ علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ اب آپ سے گزارش ہے کہ کوئی ایسی دوا یا جڑی بوٹی ہو تو جو میرے گھٹنوں میں لعاب پیدا کرے اور میری تکلیف جائے۔ اس وقت میری پوزیشن یہ ہے کہ نماز بھی کرسی پر بیٹھ کر پڑھتا ہوں‘ مہربانی فرما کر میرے مرض کا علاج بتائیں۔ (امجد علی‘ کراچی)
4۔قارئین السلام علیکم! میری چھ بیٹیاں ہیں‘ الحمدللہ! معاشی حالات بہت اچھے ہیں‘ اللہ نے سب کچھ عطا فرمایا ہے۔ مگر میرے گھر والوں کو بیٹے کی بہت شدید خواہش ہے۔ میری قارئین سے گزارش ہے کہ اپنا آزمودہ کوئی عمل‘ وظیفہ یا نسخہ عنایت فرمائیں۔ (پوشیدہ‘ ملتان)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 032 reviews.