ھوالشافی: موصلی سفید ایک تولہ‘ تالمکھانہ ایک تولہ‘ تخم لاجونتی ایک تولہ‘ تخم خرفہ ایک تولہ‘ تخم ریحان ایک تولہ‘ تخم پیاز ایک تولہ‘ بہمن سرخ ایک تولہ‘ بہمن سفید ایک تولہ‘ سنگاڑا خشک دو تولہ‘ گوند کتیرا ایک تولہ‘ گوند کیکر ایک تولہ‘ طباشیر ایک تولہ‘ پھلی کیکر دو تولہ‘ مصطگی رومی ایک تولہ‘ سونف تین تولہ‘ بوہڑ ڈاڑھی دو تولہ‘ مصری بارہ تولے۔ لیکر پیس لیں۔ ایک چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ چالیس دن تک استعمال کریں۔ یہ نسخہ قوت خاص اور طاقت کیلئے آخری ہے۔(بحوالہ عبقری جلد 9)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں