Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک جن نے یہ عمل دیا! پڑھیں پھر بس

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

اگر کوئی شخص کسی قسم کے نشے یا عادت بد میں مبتلا ہے اور چاہتا ہے کہ کسی طرح اس کی یہ عادت چھوٹ جائے اور اسے ان چیزوں سے نفرت اور کراہت محسوس ہونا شروع ہوجائے تو اسے چاہیے کہ روزانہ صرف7 مرتبہ اسم الٰہی اَلْبَرُّ پڑھ لیا کریں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سلامت رہیں! آمین۔ میں کچھ عمل قارئین عبقری کی خدمت میں ارسال کررہی ہوں۔یہ عمل انتہائی تیربہدف ہیں اور بہت نایاب کتاب سے ملے ہیں۔ یہ عمل حضرت شیخ ابوالعباس احمد بن علی بونی رحمۃ اللہ علیہ کو ایک جن نے عنایت کیا تھا۔ یہ عمل برص‘ جذام‘ پاگل پن‘ امراض معدہ و جگر کے علاوہ ایسے امراض جو ضدی اور ہٹیلے ہوجاتے ہیں‘ اس عمل سے شفائے کاملہ نصیب ہوتی ہے۔عمل برائے گنڈا: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور درود پاک پڑھ کر شروع کریں۔ پیر کے دن ’’گنڈا‘‘ تیار کرکے پیر کے دن ہی پہن لیں۔مکمل طریقہ:نیلے رنگ کے باریک دھاگے سے 21 عدد اپنے قد کے برابر تاریں لینی ہیں‘ چھوٹی بڑی نہ ہوں۔ پہلے اس دھاگے کو دوہرا پھر چوہرا کرلیں۔ ان پردرج ذیل ترتیب سے آیات پڑھ کر سخت و مضبوط گرہ لگا کر دم کرنا ہے۔
ہر گانٹھ پر درج ذیل سات آیات ایک ایک پڑھ کر گرہ لگانا ہے۔جو آیت پڑھ کر گرہ لگانی ہیں وہ درج ہے:۔
1۔ سورۂ بقرہ کی آخری چار آیات۔
2۔ سورۂ اعراف کی آیات 54،55،56(پارہ8)
3۔سورۂ کہف کی آخری دو آیات۔
4۔سورۂ صفات کی پہلی 10 آیات
5۔سورۂ رحمٰن کی 33،34 آیات
6۔ سورۂ حشر کی آخری 4آیات۔
7ْ۔ سورۂ جن کی آیات نمبر3 اور 4۔
قارئین! یہی آیات اگر بارش‘ چشمے‘ کنویں کے پانی پر دم کرکے محفوظ کرکے نہار منہ روزانہ 2 گھونٹ پی لیں اور چند قطرے چہرہ پر بھی مل لیاکریں تو درج بالا بیماریوں سے ہمیشہ حفاظت رہتی ہے۔ اس کے علاوہ انسان ہر قسم کے جادو‘ مشکل‘ حادثات ‘ آنے والے مصائب سے ان شاء اللہ حفاظت رہتی ہے۔ پرہیز: گائے‘ بھینس کا گوشت نہ کھائیں۔ دودھ دونوں کا پی سکتے ہیں۔
شراب‘ زنا‘ جوا سے نفرت کیلئے
اگر کوئی شخص کسی قسم کے نشے یا عادت بد میں مبتلا ہے اور چاہتا ہے کہ کسی طرح اس کی یہ عادت چھوٹ جائے اور اسے ان چیزوں سے نفرت اور کراہت محسوس ہونا شروع ہوجائے تو اسے چاہیے کہ روزانہ صرف مرتبہ7 اسم الٰہی اَلْبَرُّ پڑھ لیا کریں۔ (ہر نماز کے بعد بھی سات مرتبہ پڑھ سکتے ہیں)۔ یہ عمل کسی کی نیت کرکے بھی کرسکتے ہیں۔ ان شاء اللہ عادت بد اور نشہ سے کراہت اور نفرت پیدا ہوجائے گی۔
ہر قسم کا نشہ‘ دق، سِل کے لیے
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
یااللہ یارحمن یارحیم دل ماراکن
مستقیم بحق ایاک نعبد وایاک نستعین یالطیف یانور
یاحق یاھادی یامبین یاصبور بحق یایھاالذین امنو اصبروا
وصابروا و رابطوا واتقواللہ لعلکم تفلحون ط یاحمید انفعال
ذاالمن علیٰ جمیع خلقہٖ بلطفہٖ یاحلیم یارشید رب اجعلنی مقیم الصلوٰۃ من ذریتی ربنا و تقبل دعا الٰہی عقلی مغلوب و نفسی معیوب وقلبی محجوب ولسانی مقربالذنوب فکیف حیلتی یاستار العیوب یاغفار الذنوب وصلی اللہ علی سیدنا محمد واٰلہٖ وصحبہ وبارک وسلم۔ روزانہ ایک بار زعفران کی دھات تیار کرکے پانی میں گھول کر پلانا ۔ 21 دن تک۔ ہر قسم کا نشہ چھوٹ جائے گا۔ (سیدہ خالدہ جیلانی‘ نیوملتان)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 022 reviews.