زیادہ دست یا قے کی صورت میں دن میں تین سے چار مرتبہ دیں‘ عام استعمال میں صبح و شام ایک ایک چٹکی استعمال کروائیں۔ جب بچہ دانت نکال رہا ہو تو دن میں تین سے چار مرتبہ استعمال سے بچے کو تکلیف نہیں ہوتی۔ بچہ صحت مند رہتا ہے اور دانت آرام سے نکالتا ہے۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں رزق اور نیک اعمال میں بے حساب برکت دے۔ آمین!میں عبقری رسالہ بہت ذوق وشوق سے پڑھتی ہوں۔ اس کا ایک ایک لفظ سنہری ہے۔ آپ کا ایک پیغام جو ہر ماہ عبقری رسالہ میں پڑھتی ہوں ’’قارئین آپ کے لیے قیمتی موتی چن کر لاتاہوں‘ چھپاتا نہیں‘‘ آپ کے ان الفاظ نے مجھے بھی لکھنے پر مجبور کردیا۔
بچوں کے لیے جادو اثر آزمودہ چٹکی
قارئین یہ جو دوائی میں لکھ رہی ہوں اس کا نام ’’چٹکی‘‘ ہے کیونکہ یہ چٹکی بھر استعمال سے ہی جادو کا سا اثر کرتی ہے۔ یہ نہ صرف اپنے بچوں پر بلکہ جس کسی کو بھی دی سب کا کہنا ہے کہ واقعی یہ جادواثر ہے۔ فائدہ: اس کے بے شمار فوائد ہیں‘ سب سے بڑا فائدہ اس کے استعمال سے بچے صحت مند‘ تندرست او ر گورے چٹے ہوجاتے ہیں‘ یہ نسخہ میری ساس صاحبہ نے بتایا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!
تم توٹوٹکوں پر یقین نہ کرتی تھی اب کیا ہوا؟
اکثر جب ٹھنڈا پانی پینے یا کوئی کھٹی چیز کھانے سے بچوں کو گلے پڑجاتے ہیں‘ دست لگ جاتے ہیں یا قے کی شکایت ہوتی ہے تو یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ بعض اوقات مہنگے سے مہنگے چائلڈ اسپیشلسٹ کی دوا اثر نہیں کرتی مگر یہ چٹکی اثر کرجاتی ہے۔ اب تو میری بہنیں حیران ہوکر کہتی ہیں کہ تم تو کبھی بھی ایسے ٹوٹکوں پر یقین نہ کرتی تھی‘ کبھی بچوں کو کچھ ہوا تو مہنگے سے مہنگے چائلڈ اسپیشلسٹ کے پاس فخر سے جاتی تھی مگر اب تمہیں کیا ہوا؟ میں کہتی ہوں کہ عبقری پڑھ کر ٹوٹکے آزمائے تو سوفیصد فوری فائدہ ہوا ہے اور خاص طور پر یہ ٹوٹکہ جب سے میری ساس مرحومہ نے بتایا‘ آزمایا تو ٹوٹکوں پر یقین آگیا۔ ھوالشافی: گلاب کے خشک پھول‘ سرد چینی‘ کول ڈوڈے‘ طباشیر‘ مصری‘ نسپال دی کنڈی‘ سبز الائچی۔ تمام اجزاء ہم وزن لے لیں‘ یہ کسی بھی عام پنساری کی دکان سے آرام سے مل جائیں گی۔ ترکیب: یہ تمام چیزیں اچھی طرح صاف کرلیں‘ یعنی کنکر پتھر چن لیں۔ کول ڈوڈے توڑ کر ان کے اندر سے گری نکال لیں‘ گری کے اندرسبز رنگ کا تنکا سا ہوگا اس کو نکال دیں‘ اب ان تمام اشیاء کو باریک پیس لیں۔ اس کے بعد ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور کسی صاف ڈبیہ میں محفوظ کرلیں۔ آپ کی چٹکی تیار ہے۔
ترکیب استعمال: زیادہ دست یا قے کی صورت میں دن میں تین سے چار مرتبہ دیں‘ عام استعمال میں صبح و شام ایک ایک چٹکی استعمال کروائیں۔ جب بچہ دانت نکال رہا ہو تو دن میں تین سے چار مرتبہ استعمال سے بچے کو تکلیف نہیں ہوتی۔ بچہ صحت مند رہتا ہے اور دانت آرام سے نکالتا ہے۔ یہ چٹکی سارا سال مؤثر ہے۔ (والدہ حافظ محمد عبدالقادر‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں