Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ڈھیٹ ترین الرجی سے نجات پانے کا آزمودہ فارمولہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

دس برس گزر گئے ہیں مجھے کبھی الرجی نہ ہوئی دس برس بعد کمر کی تکلیف کے لیے ڈاکٹر سے دوا لی تو مجھے پین کلر پونسٹان سے دوبارہ الرجی کاشدید اٹیک ہوا کہ میں مرتے مرتے بچی اب میں پونسٹان اور ڈیکلوران کا استعمال نہیں کرتی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور آپ یونہی دکھی دلوں کی دعائیں لیتے رہیں۔ مجھے کافی عرصہ سے الرجی کا مسئلہ تھا۔ دھوپ، ڈسٹ اور بعض دفعہ گرم خشک اور مرغن غذائوں سے الرجی شروع ہوجاتی اور اکثرتوبغیر کسی وجہ کے جسم پر ایک دم شدید خارش شروع ہو جاتی اور بڑے بڑے سرخ دھبے اور دھپڑ بن جاتے۔ مجھے اس قدر تکلیف ہوتی جیسے جسم پر مرچیں مل دی گئی ہیں حتیٰ کہ یہ تکلیف منہ کے اندر بھی ہوتی اور سانس کی نالی بند ہونے لگتی ۔
ایلوپیتھک میں الرجی کا کوئی علاج نہیں!
میں نے طبی، ایلوپیتھک اور ہومیو پیتھک علاج کروائے۔ ان سے وقتی فائدہ ہوتا آخر ایک دن میں نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ علاج کا کیا فائدہ اگر بار بار یہ تکلیف ہوتی رہے اور اس کا کوئی ٹائم بھی مقرر نہیں ہے۔ کب ہو جائے اور کہاں ہو جائے۔ ڈاکٹر صاحب اچھے آدمی تھے انہوں نے مجھے بتایا کہ ایلوپیتھک طریقہ علاج میں الرجی کا کوئی مستقل علاج نہیں ہے۔ یہ دوائیں وقتی طور پر اسے دبا دیتی ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ اس کی وجہ تلاش کی جائے کہ یہ کن چیزوں سے ہوتی ہے ان چیزوں سے بچا جائے۔ دوائیں پاس رکھیں تاکہ کہیں سفر میں مسئلہ ہو جائے تو پریشانی نہ ہو۔ اب مجھ تو زیادہ تر دھوپ اور ڈسٹ سے الرجی تھی اور ہمارے ہاں دھول مٹی اور دھوپ بکثرت پائی جاتی ہے۔ میں ٹھہری ایک معلمہ سفر میری زندگی کا حصہ ہے۔
ڈاکٹروں سے مایوس! اللہ والے سے رابطہ
ڈاکٹروں سے مایوس ہوکر میں نے مسئلہ اپنے جاننے والے ایک بزرگ سے بذریعہ خط شیئر کیا۔ حضرت نے فرمایا کہ ہر پینے والی چیز پر کم از کم سات مرتبہ سورئہ فاتحہ دم کرکے پئیں۔ تیز مرچ مصالحے اور مرغن غذائوں سے پرہیز، انڈہ اور بڑا گوشت نیز دیگر گوشت کا استعمال کم سے کم کریں۔ سوتی لباس پہنیں۔ میں تو بڑی تکلیف میں تھی میں صبح کچن کے کام سرانجام دیتے ہوئے پانی کا ایک بڑا جگ اپنے پاس رکھ لیتی اور مسلسل سورئہ فاتحہ پڑھ کر دم کرتی جاتی۔ جب کسی سے بات کرنی ہونی ہوتی تو پانی پر پھونک مارکر بات کرلیتی اور دوبار پھر پڑھنا شروع کردیتی۔
پانی پیتی ہوں شفایاب ہوجاتی ہوں!
سارا دن یہی پانی استعمال کرتی میں نے یہ عمل چھ ماہ کیااور مجھے الرجی سے نجات مل گئی۔ میں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ دس برس گزر گئے ہیں مجھے کبھی الرجی نہ ہوئی دس برس بعد کمر کی تکلیف کے لیے ڈاکٹر سے دوا لی تو مجھے پین کلر پونسٹان سے دوبارہ الرجی کاشدید اٹیک ہوا کہ میں مرتے مرتے بچی اب میں پونسٹان اور ڈیکلوران کا استعمال نہیں کرتی اور جب بھی مجھے الرجی کا مسئلہ محسوس ہونے لگے تو دو تین دن سورئہ فاتحہ ہر مائع چیز پر دم کرکے پی لیتی ہوں اور شفایاب ہوجاتی ہوں۔(شمشاد عائشہ عظمیٰ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 016 reviews.