Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

شادی اسی
گھر میں کرنا چاہتی ہوں!

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! ہمارے دور کے رشتہ دار ہیں‘ ان کے گھر ہمارا آنا جانا بھی ہے مگر صرف شادی غمی کے موقع پر۔ ابھی چند ہفتے ہوئے ہیں وہ لوگ شہر چھوڑ کر پیچھے گاؤں چلے گئے ہیں۔ مجھے یہ گھر اور لوگ بہت پسند ہیں‘ میں چاہتی ہوں کہ ان کی بھابی اور والدہ مجھے اپنے بیٹے کیلئے مانگ لیں‘ میری نظر میں ہمارے تمام رشتہ داروں اور خاندان میں یہی سب سے پڑھے لکھے اور اچھے لوگ ہیں‘ محترم شیخ الوظائف! مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتائیے جس کے پڑھنے سے ان کی بھابی اور والدہ میری طرف متوجہ ہوجائیں اور مجھے میرے گھر والوں سے اپنے بیٹے کیلئے مانگ لیں‘ میری شادی اُسی انسان سے ہوجائے‘ میں اسی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن ان کے گھر والوں اور اس لڑکے کی نظر میں‘ میں نہیں ہوں‘ بلکہ اسے تو شاید میرا نام بھی نہ معلوم ہو‘ کوئی ایسا وظیفہ بتائیے جو میرے حق میں بہتر ہو‘ میں بہت پریشان ہوں۔ جزاک اللہ۔ (پوشیدہ‘ جہلم)
جواب:یہ وظیفہ لکھی گئی ترکیب کے مطابق کریں۔ ان شاء اللہ جوآپ کے حق میں بہتر ہوگا بہت جلد ہوجائے گا۔عمل یہ ہے:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہو تو پھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔
اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے رہیں۔ 

بیٹے نے غیرمسلم لڑکی سے شادی کرلی اور گھر چھوڑ کر چلا گیا!(تڑپتی ماں کا خط)
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے گھر کے حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں ‘ بچیوں کے اچھے رشتے باوجود کوشش کے نہیں مل رہے۔ اس کے علاوہ سب سے بڑی پریشانی یہ آن پڑی ہے کہ بیٹے نے اپنی پسند سے غیرمسلم لڑکی سے شادی کرلی ہے‘ گھر بالکل نہیں آتا اور نہ ہی فون کرتاہے۔ براہ مہربانی مجھے کوئی وظیفہ بتائیں کہ میرا بچہ گھر لوٹ آئے۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ اس لڑکی نے اسلام بھی قبول نہیں کیا‘ ڈر ہے کہ کہیں میرا بچے کا ایمان بھی نہ چھین لے۔ (ا۔ب، پشاور)
جواب:آپ اپنے بیٹے کا تصور کرتے ہوئے ہر نماز کے بعد ایک تسبیح اس آیت کی پڑھیں۔اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کےساتھ۔ ان شاء اللہ بہت جلد آپ کا بیٹا آپ کے پاس لوٹ آئے گا۔ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاوَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴿الانعام۴۵﴾

بیٹا انجینئرنگ کررہا تھا کہ اچانک!

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! دل کی گہرائیوں سے آپ کیلئے دعاگو ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین! عرصہ دراز سے پریشانیوں میں مبتلا ہوں‘ بڑے بیٹے نے انجینئرنگ کی ہوئی ہے۔ پڑھائی کے آخری سال اچانک پڑھائی چھوڑ دی‘ وہ ہروقت پریشان رہتا ہے۔بیروزگار ہے‘ خدارا مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ میں اس کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ وہ زندگی میں آگے جاکر کیا کرے گا؟ نہ پڑھائی نہ کاروبار نہ نوکری ۔ میں چاہتی ہوں وہ کامیاب ہو۔(پریشان ماں‘پشاور)
جواب:اَحْدَرْسَصْطَعْ کَلْمُوْہصبح و شام313 مرتبہ اول وآخر درودشریف 7مرتبہ پڑھیں۔وضو بے وضو سارا گھر پڑھے۔جتنے زیادہ افراد پڑھیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ اگر مسئلہ بہت مشکل ہو تو ہزاروں‘  لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ سوا لاکھ مرتبہ پڑھیں۔ ایک سوا لاکھ سے کئی سوا لاکھ کی تعداد بڑھائیں۔ عمل مستقل مزاجی سے کریں چند دن کرکے گھبرا نہ جائیں۔
جتنی توجہ‘ دھیان ہوگا‘ اتنا نفع زیادہ ہوگا۔ 

شوہر مستقل
مزاج نہیں!

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرے کچھ مسائل ہیں جو عرصہ دراز سے چلےآرہے ہیں‘ وہ مندرجہ ذیل ہیں:۔شادی کو نو سال کا عرصہ ہوگیا ہے‘ اب تک اولاد سے محروم ہوں۔ بظاہر ہر رپورٹ ٹھیک آتی ہے مگر دل کی دھڑکن اور ہڈیوں کی تکلیف زیادہ ہے۔ہائی بلڈپریشر اور وزن 99 کلوہے۔ شوہر مستقل مزاج نہیں‘ اس لیے کوئی روزگار نہیں ہے‘ محنت بہت کرتے ہیں لیکن ہر کام رک جاتا ہے‘ نماز کے بھی پابند نہیں ہیں‘ بے اختیار ضدی طبیعت کے مالک ہیں۔دل بہت کمزور ہوگیا ہے‘ ہروقت وساوس آتے ہیں۔ خدارا مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں تاکہ مجھے ان مسائل سے چھٹکارا مل سکے۔ (ص،ا، سکھر)
جواب:حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کو گیارہ دن، اکیس دن، اکتالیس یا اکانوے دن میں سوا لاکھ مکمل کریں۔ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا اسی طرح ایک، تین، پانچ، سات، سوا لاکھ جتنے زیادہ کرسکتے مکمل کریں۔ دن زیادہ ہوجائیں تو گھبرائیں نہیں عمل جاری رکھیں۔ وضو بے وضو‘ پاک ناپاک ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔ جتنی عمل میں توجہ زیادہ ہوگی اتنا زیادہ نفع ہوگا۔اتنی بیماریاں‘بندشیں‘گھریلو الجھنیں‘پریشانیاں‘سفلی عمل اور مشکلات زیادہ جلدی ختم ہوںگی۔درج بالا مسائل میں مبتلا تمام قارئین کو اس کے پڑھنے کی اجازت ہے۔اس عمل کے ساتھ عبقری دواخانہ کا ’’سکون افزا‘ ‘ سیرپ چند ہفتے مستقل مزاجی سے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔

 

سیاسی شخصیت سے شادی کرنا چاہتی ہوں؟

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں ایک سیاسی شخصیت کو بہت پسند کرتی ہوں‘ اس کی تقاریر بہت غور اور شوق سے سنتی ہوں‘ اس کے اٹھنے بیٹھنے کا انداز‘ چلنے کا انداز مجھے بہت پسند ہے‘ اس کو فیس بک‘ ٹیوٹر پر فالو کرتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ میری اس شخصیت سے بس ایک مرتبہ ملاقات ہوجائے اور میری شادی بھی کسی طرح اسی سے ہوجائے۔ بس مجھے کوئی اسم الٰہی ایسا عطا فرمائیں کہ جس کے پڑھنے سے کوئی ایسے اسباب پیدا ہوجائیں جس سے میری شادی اس شخصیت سے ہوجائے۔ بس میرا کام بن جائے۔ میں عمربھر آپ کیلئے دعائیں کرتی رہوں گی۔ (ن، گاؤں ن)
جواب:آپ سارا دن کھلا صرف یَاہَادِیُ یَارَحِیْمُ پڑھیں۔اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح درود ابراہیمی کی پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے جو بہتر ہے اس کی دعا کریں۔ ان شاء اللہ ‘ بہتر ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 10 reviews.