محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! شوگر کیلئے دو نہایت مجرب ٹوٹکے بھیج رہی ہوں۔اسے عبقری میگزین میں شائع کردیںتاکہ استفادہ عام ہو ۔ 1۔دار چینی لیں اور توے پر بریاں کریں‘ ٹھنڈی ہونے پر اسے باریک سفوف کی طرح بنا لیں اور بوتل میں محفوظ کر لیں‘ صبح نہار منہ ¼چمچ (چائے کا) لیکر تازہ پانی سے کھائیں اور آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔2۔ دو عدد بھنڈیاں لے کر اچھی طرح دھو لیں اور دونوں طرف سے کنارے تھوڑے تھوڑے کاٹ لیں اور لمبائی کے رخ اس میں چیرا لگائیں اور ایک گلاس پانی میں بھگو کر ڈھانپ کر رکھ دیں۔ فریج میں نہ رکھیں‘ صبح بھنڈیاں نکال کر پھینک دیںمگرپانی ہلائیں نہیں‘ یہ پانی نہار منہ پی لیں(پانی لیس دار ہوگا) ‘ آدھے گھنٹے کے بعد ناشتہ کریں۔یہ دونوں بظاہر معمولی نظر آنے والے ٹوٹکے بہت مجرب ہیں۔ ان پر عمل کرنے سے پہلے شوگر چیک کروائیں ایک ہفتہ استعمال کرنے کے بعد دوبارہ شوگر چیک کروائیں تو حیرت انگیز طور پر شوگر بالکل نارمل ہو گی۔ آپ حیران ہو جائیں گے ‘ آزمائش شرط ہے مگر اس دوران کوئی شوگر کی دوائی استعمال نہ کریں۔(ر،خ‘ فیصل )۔ ّ(عبقری میگزین دسمبر2009ءصفحہ26)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں