بالوں کے مسائل ،خشکی کے مسائل اور جلدی مسائل کے لیے خاص طور پر سکری، بالوں کا گرنا‘ جڑوں کا کمزور ہونا ان سب کے لیے ایک انتہائی مفید اور کارگر نسخہ ہے۔ جن لوگوں نے یہ پیسٹ استعمال کیا ان کا پرانا سردرد ختم ہوگیا۔ عینک کا نمبر بڑھنا ختم ہوگیا‘ نظر تیز ہوگئی‘ دماغ کی خشکی ختم ہوگئی‘ یادداشت بہترہوئی‘ نیندکی کمی ختم ہوئی‘ ڈیپریشن‘ ٹینشن تک کیلئے یہ پیسٹ لاجواب چیز ہے۔ نسخہ: ایک دیسی انڈہ لے لیں اس کو توڑ کر ایک پیالی میں ڈالیں جتنا انڈہ ہو اتنی مہندی سرخ دیسی پسی ہوئی‘ کیمیکل کے بغیر ہو‘ اتناہی سرسوں کا تیل اور دہی۔ ان سب کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور انگلیوں سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور کم از کم چار پانچ چھ گھنٹےلگا رہنے دیں ۔ اس کے بعد سر دھوئیں لیں ،چند ہفتوں کے استعمال سےآپ کو وہ رزلٹ ملیں گے کہ آپ حیران ہو جائیں گے۔ (بحوالہ کتاب میرے طبی رازوں کا خزانہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں