پیدل چلنا لاعلاج امراض کا خود ایک علاج ہے اور سب سے بڑی بات پیدل چلنا سنت نبویﷺ ہے ۔بے خوابی ،تبخیر ،گیس، دائمی قبض، دل کے امراض ، موٹاپا ،بواسیر ،ہر قسم کی بادی ان سب امراض کی ایک بہت بڑی وجہ پیدل نہ چلنا ہےکیونکہ جب غذا کھا کر کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں اور چلت پھرت ہوتی نہیں تو یہ کھائی ہوئی غذا متعفن ہوجاتی ہے اور پھر وہی غذا بجائے شفا اوربدن کا جزو بننے کےبیماری بن جاتی ہے۔ پیدل چلنا اپنی زندگی کا معمول بنائیں اور ان امراض سے نجات پائیں ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں