حضرت ابو امامہ اور حضرت واثلہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپﷺ نے فرمایا: چار لوگوں پر اللہ پاک کی مدد ہو تی ہے۔ 1) حج کرنےو الے پر۔ 2) نکاح(سنت کے مطابق )کرنے والے پر 3) مکاتب پر 4) جہاد کرنے والے پر (القریٰ ،ص 44)(عبقری کتاب: حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ صفحہ 34) ف: مطلب یہ ہےکہ اللہ کی ان پر خصوصی مدد ہوتی ہے ۔ا ن کی پریشانیاں آسان ہو جاتی ہیں ۔اس لیے آپ دیکھیں گے معذور ،ضعیف ،کمزور ، بوڑھے حتیٰ کہ اپا ہج لوگ تک حج کر لیتے ہیں۔یہ اللہ پاک کی خصوصی مدد نہیں تو اور کیا ہے۔جو اپنے گھر اور وطن میں بستر پرسے نہیں اٹھ سکتے ،دس قدم تک نہیں چل پاتے، سخت پرہیز والاکھانا کھاتے ہیں ،حج بیت اللہ کے موقع پر کچھ نہ کچھ سہولت حاصل ہوتی ہے اور حج کر لیتے ہیں ۔ یہ اللہ تعالیٰ کی خصوصی مدد ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں