ایک عوامی نسخہ، جو چلتے پھرتے حاصل ہوا۔ قارئین عبقری کی نذر کرتے ہیں بہت سے لوگوں کو فائدہ ہوا۔ آپ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تقریباً آٹھ نو روز سے مسلسل قبض کی حالت تھی کسی صورت دور ہونے کا نام نہ لیتی تھی طبیعت میں بوجھل پن، سردرد، پیٹ میں مروڑ، سینے میں جلن، کسی نے کہا دودھ میں دیسی گھی ڈال کر کھائو وہ بھی کھایا مگر آرام نہ آیا۔ اپنی ہومیو میڈیسن بھی کھائیں مگر فائدہ نہ ہوا۔ میڈیسن کا ایک ڈسٹری بیوٹر لاہور سے آیا۔ طبیعت میں بوجھل پن تھا اس نے کوئی بات کی میں نے اس کو ڈانٹ دیا کہ میری اپنی طبیعت ٹھیک نہیں تم اپنا رونا رو رہے ہو اس نے طبیعت کے بارے میں پوچھا میرا جواب تھا کہ پچھلے نو دنوں سے قبض کی شکایت ہے جو کسی صورت دور نہیں ہو رہی۔ اس نے کہا ایک آزمودہ نسخہ بتاتا ہوں کئی لوگوں کو بتایا اور فائدہ مند ثابت ہوا آپ بھی استعمال کریں۔ اس نے بتایا کہ اچھی اور خالص قسم کا عرق گلاب لیں اور ½ (آدھا) گلاس عرق گلاب پی لیں چنانچہ اس کے کہنے پر ایسا ہی کیا۔ یوں محسوس ہوا جیسے کسی نے آگ پر پانی ڈال دیا تقریباً ایک گھنٹہ بعد بغیر پوچھے پھر تھوڑا سا عرق گلاب پی لیا۔ ابھی کچھ دیر گزرنے نہ پائی تھی کہ کھل کے اجابت ہوئی۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ پیٹ خراب نہ ہوا اور ہلکا پھلکا ہو گیا۔ مروڑ ختم ہوگئے۔ بے چینی ختم ہوگئی، طبیعت میں ہلکا پن آگیا۔ اب تو قبض کو دور کرنے کیلئے میری روٹین بن گئی ہے کہ 2چمچ صبح اور 2شام کو پی لیتا ہوں اس سے طبیعت بحال رہتی ہے بلکہ اب تو دائمی قبض والے مریضوں کو بھی استعمال کرواتا ہوں۔ اللہ پاک اس ڈسٹری بیوٹر کا بھلا کرے جس نے ایک نئی تحقیق سے روشناس کروایا۔ مستقل استعمال سے جو فوائد حاصل ہوئے ان میں طبیعت کا ہشاش بشاش رہنا، سردرد کا خاتمہ، قبض کا خاتمہ، بوجھل پن ختم، قارئین عبقری اس کا استعمال کریں اور مستقل فائدہ اٹھائیں۔(ڈاکٹر،ظ،ف)(عبقری میگزین فروری 2010ءصفحہ35)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں